نئی دہلی (جیوڈیسک) پاکستان کو تنہا کرنے کی آرزو میں کھویا بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے ہی ملک میں تنہا ہوگیا۔ فنڈز اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیئے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی اونچی اڑان کو سپریم کورٹ نے دی لگام ، لودھا کمیشن کی سفاشات پر عمل نہ کرنا بی سی سی آئی کو مہنگا پڑگیا ۔ فنڈز اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر بورڈ کے تمام اکاؤنٹس منجمد ، بین الاقوامی کرکٹ اور آئی پی ایل میں 15 روز کا وقفہ ، ریاستی ایسوسی ایشنز میں فنڈز کی یکساں تقسیم ، صدر اور سیکرٹری کا عہدہ 2،2 ٹرم تک محدود رکھنے کی ہدایت ، یہ تمام احکامات ہوا میں اڑانے پر بھارتی بورڈ حکام کی 6 اکتوبر کو سپریم کورٹ طلبی۔
دوسری طرف بھارتی بورڈ حکام کی نیوزی لینڈ کیخلاف جاری سیریز منسوخ کرنے اور چیمپئنز ٹرافی 2017 نہ کھیلنے کی دھمکی ۔ دنیا بھر کے کرکٹ بورڈز کو تگنی کا ناچ نچانے کے خبط میں مبتلا بھارتی بورڈ خود ہی دنیا میں تماشہ بن گیا ۔ اسے کہتے ہیں جیسی کرنی ویسی بھرنی۔