ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکاراوم پوری پاکستانی مخالف پراپگنڈا کرنے والے بھارتی اینکر پر برس پڑے ، کہتے ہیں بھارتی میڈیا پاک بھارت کشیدگی کو اسرائیل اور فلسطین تنازعے میں نہ بدلے ۔ بالی ووڈ اداکار اوم پوری نے بھارتی میڈیا کی بینڈ بجا دی۔
پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں مصروف بھارتی اینکر کو کھری کھری سنا کر سب کی طبیعت صاف کر دی ۔ ٹی وی اینکر نے اوم پوری کو پاکستانی فنکاروں پر تنقید کے لیے اکسانے کی کوشش کی ۔ تو فنکار نے کرارا جواب دیا۔
بالی ووڈ میں پاکستان مخالف فلمیں بننے پر بھی اوم پوری بھڑک اٹھے ۔ بارہ مولا میں بھارتی فوجی کی ہلاکت پر پوچھے گئے ایک سوال پر اوم پوری نے میزبان کا منہ بند کروا دیا ۔ اوم پوری کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف محاذ کھول کر بیٹھا ہے جس کے بعد اوم پوری احتجاجاً ٹی وی شو چھوڑ کر چلے گئے۔