بچ کے رہنا، سمارٹ فون نے اپنے مالکان کی جاسوسی شروع کر دی

Smartphone

Smartphone

کیا آپ کو معلوم ہے کہ سمارٹ فونز آپکی ہر حرکت کا ریکارڈ اپنے اندر جمع کرتے ہیں اور آپ کو اس بارے میں علم بھی نہیں ہوتا؟۔

جی ہاں آپ چاہے آئی او ایس استعمال کرتے ہوں یا اینڈرائیڈ ، سمارٹ فونز اپنے مالکان کی حرکات پر نظر رکھتے ہیں اور ان معلومات کا مکمل ریکارڈ اپنے پاس رکھتے ہیں۔ یہ ڈیٹا اس وقت کارآمد ثابت ہوتا ہے جب آپ یاد کرنا چاہیں کہ کس وقت آپ کہاں تھے یا آپ کس جگہ پر گئے تھے۔

جبکہ یہ فونز آپ کو یہ بھی بتاتے ہیں کہ ان دنوں آپ کس رجحان کے عادی ہیں مگر اس سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ کچھ کمپنیاں آپ کی زندگی کے بارے میں کیا کچھ سٹور کرکے بیٹھی ہوئی ہیں۔

اینڈرائیڈ فونز میں یہ کام گوگل میپ کرتا ہے جو آپ کی لوکیشن کو ٹریک کرکے گوگل کو بھیجتا ہے ، تاہم لوکیشن کی معلومات کی ترسیل کو روکنا گوگل نے بہت آسان بنایا ہوا ہے اور آپ اسے مکمل طور پر ڈیلیٹ بھی کرسکتے ہیں ۔ اس کے لیے آپ کو اپنے گوگل اکائونٹ پر جاکر لوکیشن ہسٹری کو سوئچ آف کرنا ہوگا ، ادھر ہی آپ کو لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا آپشن بھی ملے گا۔

ایپل نے بھی آئی فونز کے لیے اس سے ملتا جلتا سسٹم رکھا ہے ۔ اس کے لیے فون کی سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی پر کلک کریں جہاں لوکیشن سروسز کا آپشن ملے گا ۔ اس آپشن کے اندر جاکر نیچے سکرول کریں اور سسٹم سروسز کا آپشن ڈھونڈ کر Frequent Locations کا انتخاب کریں ۔ وہاں آپ کو ایک لسٹ میں پتا چلے گا کہ آپ کہاں کہاں جاچکے ہیں اور کس جگہ کتنی بار گئے۔