نئی دہلی (جیوڈیسک) بوکھلاہٹ کا شکار بھارت نے اب دریائے روای میں پاکستانی کشتی پکڑے کا دعویٰ کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کشتی امرتسر اورگورداس پور کی آبی سرحد پر قبضے میں لی گئی ، کشتی پر پاکستانی نشانات ہیں۔ انتہا پسند مودی سرکار پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے مذموم پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔ بھارت نے کبھی غباروں کو خطرے کی علامت بتایا تو کبھی کسی کبوتر کو جاسوس ٹھہرایا۔
واضح رہے کہ کشتی پکڑنے کا معاملہ تین روز پہلے سامنے آیا تھا، بھارت نے کشتی پر سوار مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا تاہم پاکستانی دفتر خارجہ نے کسی بھی کشتی کے غائب ہونے کی سختی سے تردید کی تھی۔