رحیم یار خان : روٹری انٹرنیشنل کے اسسٹنٹ گورنر ممتاز بیگ نے موضع سربھوری میں کلب ممبران کی اپنی مدد آپ کے تحت مستحقین میں وہیل چیئرز تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ معذوری کو مجبوری نہ سمجھا جائے۔
سپیشل پرسنز ذرا سی خصوصی توجہ سے نارمل انسانوں سے زیادہ بہتر اور کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روٹری کلب ڈونیٹ ود ڈگنٹی پراجیکٹ کے چیئرمین شہزادمہاندرہ نے بتایا کہ روٹری ممبران دنیا بھر میںسماجی و فلاحی منصوبوں پر عملی طور پر کام کر رہے ہیں۔
چیئرمین یونین کونسل امان گڑھ رئیس کریم اللہ اور مہمان خصوصی رئیس فدا حسین خصوصی افراد کی مدد پر روٹری ممبران کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ خواجہ ارشاد اور روٹریکٹ ممبر طحہٰ بیگ نے بتایا کہ پولیوبارے آگاہی کے ساتھ روٹری کلب مستقبل میں ہیپاٹائیٹس کی بیماری سے متعلق آگاہی کیمپ اور فری ٹسٹ بھی شروع کر رہا ہے۔
Group Photos
حاضرین میں موجود روشن جی نے اپنی جانب سے ایک وہیل چیئر کلب ممبران کو ڈونیٹ کی جو فوری طور پرایک مستحق کو عطیہ کردی گئی۔ روشن جی کے جذبہ کو سراہتے ہوئے روٹری کلب کی طرف سے وہیل چیئرکمیٹی کے چیئرمین شہزاد مہاندرہ نے انہیں کلب فلیگ یادگار کے طور پر پیش کیا۔
اس موقع پرریئس فدا حسین، رئیس کریم اللہ، چوہدری جعفر،رئیس منظوراحمد، عبدالوہاب ،رئیس تفضل حسین،صدام حسین،حق نواز، اسرار احمد،سمیع اللہ، شاہزیب ،عمیر بن عزیز،جان محمد وارثی ،علاقہ معززین کثیرتعداد ودیگر موجود تھے۔حاضرین میں روٹری تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5) ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔ سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ 115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔ فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353 ای میل: mmumtazbaig@gmail.com