لاہور : پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام نے اپنا صدر دفتر ڈیفنس لاہو ر سے ایم ایم عالم روڈ لاہور منتقل کر لیا ہے ۔اس نئے دفتر کا رقبہ تقریباً 30 ہزار مربع فٹ ہے جبکہ یہ گزشتہ دفتر سے تقریباً دس گنا زیادہ وسیع ہے۔ یہ شہر کے معروف ترین کمرشل علاقے میں واقع ہے۔پراپرٹی ویب سائٹ کو اپنا دفتر 2015ء میں ملازمین کی تعداد میں اضافے کے باعث تبدیل کرنے کی ضرورت پیش آئی ۔گزشتہ سال زمین ڈاٹ کام کے ملازمین 90 سے بڑھ کر 550 ہو گئے تھے جبکہ اب اس ادارے کے پاس 700 افراد کی ٹیم موجود ہے ۔
زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ ہمارے پورٹل نے اب اپنے آپریشنز کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی حکمت عملی کے تحت ہم آگے کی جانب گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان سب اقدامات کا مقصد قابل ٹیموں کی تشکیل دینا ہے او ر یہ نیا دفتر ہمیں اپنے مقاصد پورے کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل ہونے کے ناطے سے ہمارا فرض ہے کہ ہم رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کی حتی المکان خدمت کر سکیں۔ شہر کے بہترین کمرشل مقام پر ‘ نئے کشادہ دفتر میں عملہ اپنے امور زیادہ کار آمد طریقے سے سر انجام دے سکتا ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم اسی محنت اور لگن کے ساتھ ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔
زمین ڈاٹ کام کو2006ء میں علی خان برادرز نے قائم کیا تھا۔ آج اس ویب سائٹ کے 10ہزار سے زائد رجسٹرڈ ایجنٹس ہیں ‘ اس کے سبسکرائب ممبران کی تعداد 6لاکھ اور اس پورٹل کے ماہانہ وزٹس 35لاکھ ہو چکے ہیں۔ زمین ڈاٹ کام میں ماہانہ 2لاکھ نئی لسٹنگ شامل ہوتی ہیںجبکہ صارفین کیآسانی کیلئے موبائل ایپ بھی شامل ہے۔