قصور (بیورورپورٹ/ڈسٹرکٹ رپورٹر) نجی ٹی وی چینل کے رپورٹرپر سندھ پولیس کا مقدمہ وتشدد ، صحافیوں کا شدید احتجاج ،سابق پارلیمانی سیکرٹری وایم پی اے کی خصوصی شرکت، صحافیوں کے سندھ پولیس و حکومت کے خلاف نعرے بازی مقدمہ واپس اور معاز ڈوگر کو رہا کرنیکا مطالبہ ،دہشت گردی ایکٹ کے تحت صحافیوں پرمقدمات قابل مذمت ہیں ،عطاء محمدقصوریصدر یونین آف جرنلسٹ و دیگر مقررین کا خطاب تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے رپورٹرمعاذ ڈوگر پر پولیس حکومت سندھ کی جانب سے دہشت گردی کے جھوٹے مقدمہ میں گرفتاری اور تشدد کیخلاف قصور کے صحافی سراپاء احتجاج بن گئے ، پریس کلب ، یونین آف جرنلسٹ ، الیکٹرونک میڈیا رپورٹرزایسوسی ایشن (ایمرا) پاکستان میڈیا کونسل کے اراکین نے صدر یونین آف جرنلسٹس عطاء محمدقصوری ، صدر الیکٹرونک میڈیا (ایمرا) محمداجمل شاد،گروپ لیڈر پریس کلب حاجی محمدشریف مہر کی قیادت میں بلدیہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا ، جس میں سابق پارلیمانی سیکرٹری وایم پی اے چوہدری احسن رضاء خان سمیت دیگر شخصیات و صحافیوں نے بھرپور شرکت کی ،مقررین نے حکومت سندھ کو سخت تنقید کانشانہ بنایا کہ صحافیوں پر تشدداور جھوٹے مقدمات کی مذمت کرتے ہیں ،صحافی پرامن لوگ ہیں اور قلم کے ذریعے مثبت تنقید کرتے ہیں مگر اپنے مکروہ عزائم چھپانے کیلئے ان پر دہشت گردی کے مقدمات کا اندارج قابل شرم اقدام ہے ، معاذڈوگر کو فورارہا کیا جائے ورنہ کراچی سے خیبر تک صحافی احتجاج کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Kasur News
قصور(بیورورپورٹ/ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی سی او قصور عمارہ خان کا بنیادی مراکز صحت راؤ خانوالا اور اوراڑھا کا اچانک دورہ ‘ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا ‘صفائی ستھرائی سمیت عوام الناس کو دی جانیوالی صحت کی بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا ‘ان ڈور ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کو گھر گھر جا کر چیک کیا۔تفصیل کے مطابق ڈی سی او قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مسعود طارق کے ہمراہ بنیادی مراکز صحت راؤ خانوالا اوراوراڑھا کا اچانک دورہ کیا ۔ ڈی سی او نے ان بنیادی مراکز صحت پر عوام الناس کو دی جانیوالی طبی سہولیات ‘ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور وہاں موجود مریضوں اور انکے لواحقین سے انکے مسائل بارے دریافت کیا ۔ ڈی سی او قصور نے بنیادی مراکز صحت کے لیبر رومز اورسٹور چیک کئے اور سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور خدمت خلق کے جذبے کے تحت سرانجام دیں ۔ آنے والے مریضوں سے خوش اخلاقی اور شفقت سے پیش آئیں کیونکہ آپ کے اچھے رویے سے مریض کی تسلی اور تشفی ہوتی ہے ۔ ڈی سی او نے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ لوڈشیڈنگ کے دوران ان بنیادی مراکز صحت پر بجلی کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔مرکز صحت اوراڑھا پر بجلی کی عدم فراہمی کے حوالے سے ڈی سی او کو بتایا گیا کہ اس مرکز کی بجلی کی تاریں کچھ عرصہ قبل چوری ہو گئی تھیں اور واپڈا کی جانب سے تاحال نئی تاریں نہ لگائی گئی ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بند ہے ۔ جس پر ڈی سی او عمارہ خان نے ای ڈی او ہیلتھ کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر بنیادی مرکز صحت پر بجلی کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے واپڈا حکام کے ساتھ میٹنگ کریں اور اس مسئلے کو جلد از جلد حل کروائیں ۔اس کے علاوہ ڈی سی او عمارہ خان نے مختلف دیہاتوں میں ان ڈور ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی رپورٹ کو گھر گھر جا کر چیک کیا ۔ راؤ خانوالا ڈینگی سرویلنس ٹیم کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں وارننگ دی اور نیوٹریشن آفیسر /انچارج ایریا صائمہ سرور کو حکم دیا کہ وہ اپنے حلقہ میں کام کرنیوالی ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیادپر چیک کریں اور کام نہ کرنیوالی یا جعلی رپورٹ تیار کرنیوالی ٹیموں کی نشاندہی کریں تا کہ انکے خلاف سخت کاروائی کی جا سکے ۔ ڈی سی او نے واضح کیا کہ ڈینگی سرویلنس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔نااہل اور کام چور ملازمین کو ملازمت سے فارغ کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Kasur News
قصور()اہلال احمر پنجاب کے زیر اہتمام فرسٹ ایڈ ڈے کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں طلباء کیلئے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈینیشن عبدالسلام عارف ‘اسسٹنٹ کمشنر قصور آمنہ رفیق ‘ای ڈی او ایجو کیشن میاں ذوالفقار علی ‘پرنسپل سکول ہذا کرنل (ر) محمد عدیل ‘حاجی صفدر انصاری ‘شیخ سعد وسیم ‘چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ناصر خاں ‘سیکرٹری اہلال احمر قصور جمیل احمد خاں‘ظفر اقبال کھوکھر ‘عبدالغفار ‘یوسف ثقلین اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سیکرٹری اہلال احمر قصور جمیل احمد خاں نے سپاسنامہ پیش کیا ۔ اس موقع پرجمیل احمد خان نے بتایا کہ اہلال احمر پنجاب کی جانب سے ضلع قصور میں ایک فرسٹ ایڈ ٹرینر کومستقبل بنیادوں پر تعینات کر دیا گیا ہے جو ضلع بھر کے مختلف سکولوں میں طلباء و طالبات کو فرسٹ ایڈ کی بنیادی ٹریننگ دیگا ۔اس موقع پر طلباء کی طرف سے فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا جسے حاضرین نے بہت سراہا ۔ بعدازاں فرسٹ ایڈ کی بنیادی ٹریننگ حاصل کرنیوالے طلباء کو سرٹیفکیٹس اور انعامات دیئے گئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Kasur News
قصور (بیورورپورٹ/ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس نے ماہ ستمبرکے دوران170منشیات فروش، 211ناجائز اسلحہ رکھنے والے،155مجرمان اشتہاری ،92عدالتی مفروران اور تین ڈکیت گینگ کے 7ملزمان کل 595جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکیاہے۔تفصیلات کے مطابق قصورپولیس نے ماہ ستمبر کے دوران قتل ،ڈکیتی ،رابری ،راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب115خطرناک اشتہاری اور92عدالتی مفروران کل207 کو گرفتار کیاگیا گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں ٹاپ ٹین اورٹاپ ٹونٹی اشتہاری بھی شامل ہیں جبکہ 3خطرناک ڈکیت گینگز کے7ارکان کو گرفتا کر کے ملزمان کے قبضہ سے4لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد کیا ۔ جرائم پیشہ افرادکے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران170منشیات فروش، 211ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کیا گیاملزمان کے قبضہ سے 37کلو گرام چرس،3018لٹر شراب ،790لیٹر لاہن ،13چالو بھٹیاں،21رائفل ،49بندوق،117پسٹل ،11موذر/ریوالور،01کاربین،2کلاشنکوف اور25میگزین برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Kasur News
قصور(بیورورپورٹ/ڈسٹرکٹ رپورٹر) نواحی گاؤں کوٹلی پٹھاناں والی سے نامعلوم چور دو لاکھ روپے مالیت کی راس بھینس لیکر رفو چکر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق محمد اقبال اپنی حویلی میں سویا ہوا تھا کہ رات کے پچھلے پہر نامعلوم چور حویلی میں داخل ہوگئے اور ایک راس بھینس جس کی مالیت دو لاکھ روپے بتائی جاتی ہے چوری کر کے لے گئے ۔پولیس تھانہ صدر مصروف کاروائی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور( بیورورپورٹ/ڈسٹرکٹ رپورٹر) غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے ایک بار پھر سے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا۔ ہر گھنٹے بعد بجلی بند کردی جاتی ہے کاروبار تباہ ہوگئے حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی عوام احتجاج کر کے تھک گئے وہ بھی کام نہ آسکے۔چوہدری نعیم، شاذم علی، خلیل احمد، بشیر رحمان کے علاوہ دیگر شہریوں نے بتایا کہ جو حکومت لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پا سکی وہ عوام کو کیا ریلیف پہنچا سکتی ہے۔ شہریوں نے وزیراعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْقصور(بیورورپورٹ/ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریگولرنہ کیے جانے پر آل پنجاب واٹر مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی کال پر پنجاب بھر کی طرح ضلع قصور کے ملازمین کی ضلع آفس سے لیکر پر یس کلب تک احتجاجی ریلی ۔ریلی کے دوران ملازمین پلے کارڈزاور بینرز اٹھار کھے تھے جن پر ریگولرنہ کیے جانے پر حکام کی بے حسی کے خلاف نعر ے درج تھے ۔ریلی کے شرکاء کا مطالبہ تھا کہ وہ بارہ سال سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں لہذا انہیں بھی پنجاب کے دیگر ملازمین کی طرح ریگولر کیا جائے ۔واضع رہے کہ محکمہ زراعت کے شعبہ واٹر مینجمنٹ میں اٹھا رہ سوسے زائد ملازمین گزشتہ بارہ سال کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں ان ملازمین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ٹیکنیکل سٹاف انجینئر ،سب انجینئر ،کمپیوٹر آپر یٹر اور راڈ میں شامل ہیں جنہیں خالصتاََ میر ٹ کی بنیاد پر بھر تی کیا گیا ۔ملازمین اس سے بیشتر بھی کئی بارہ ریگو لر ہونے کا احتجاج کر چکے ہیں ہر بار انہیں وعدے وعید کر کے ٹال مٹول دیا جاتا ہے ۔مزید کہ ملازمین کیساتھ بھر تی ہونے والے واٹر مینجمنٹ کے دیگر تمام صوبوں کے ملازمین ریگولر کئے جاچکے ہیں جن میں سندھ ،خیبر پختونخواہ ،بلوچستان ،گلگت ،کے واٹر مینجمنٹ پر اجیکٹ ملازمین شامل ہیں جبکہ پنجاب کے یہ ملازمین تاحال اپنے حق کیلئے منتظرہیں ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آل پنجاب واٹر مینجمنٹ ایسوسی ایشن قصور کے صدراعظم شریف اور جنر ل سیکرٹری سلمان رفیق کا کہنا تھاکہ ہم نے بارہ سال پنجاب میں شعبہ زراعت کی ترقی اور آب پاشی زراعت کے فروغ کے لئے دن رات ایک کرکے کام کیا جس کا اعتراف ورلڈ بنک سمیت کئی ادارے کر چکے ہیں لیکن آج جب ہم تجربہ کار اور اوورایج ہوچکے ہیں ہمیں تجر بے سے فائدہ اٹھانے کی بجائے ہمیں نوکریوں سے نکالاجارہے اس موقع پر صدر تحصیل قصور نیا زاحمد ،صدر تحصیل چونیاں شاہد اقبال شاہ ،صدر تحصیل پتوکی راؤ شعیب بابر ،صدر تحصیل کوٹرادھاکشن خلیل احمد اور پر یس سیکرٹری راؤگلزار نے خطاب کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور( بیورورپورٹ/ڈسٹرکٹ رپورٹر) سید شاہ تراب الحق قادری عالم اسلام کے ہیرو تھے ، انکی وفات پاکستان اور سنی عوام کیلئے عظیم سانحہ ہے ،ان خیالا ت کااظہار پاکستان فلاح پارٹی کے جنرل سیکرٹری ٹریڈونگ چوہدری محموالہی چشتی، صدر قصور مفتی فیاض احمدانصاری ،جنرل سیکرٹری رانا سعید قادری ،ضلعی رہنماء چوہدری سمیع اللہ جٹ ، کنوئنےئر ضلع قصور بابا ظفراللہ رضاء ، صدر تحصیل قصور مظفروارثی نے ممتاز عالم دین جناب سید شاہ تراب الحق قادری کی وفات پر گہرئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان فلاح پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جناب سید شاہ تراب الحق قادری اُمت مسلمہ کے عظیم دانشور عاشق رسول ﷺ اور روحانی رہنماء تھے۔ پاکستان فلاح پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شاہ صاحب کا وصال پوری ملت اسلامیہ کا نقصان ہے۔