پیرمحل (نامہ نگار) سلطان باہو دربار پر سلام کر کے واپس آتے ہوئے موٹرسائیکل سوار فیملی کو گاڑی کی ٹکر ماں بیٹا ہلاک ایک شدید زخمی تفصیل کے مطابق سندھیلیانوالی پنڈی غازی آباد کا رہائشی زبیر اقبال اپنی والدہ امیراں بی بی او رنیو ی ملازم زاہد کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار دربار حضرت باہو سلطان پر حاضری دے کر آ رہے تھے کہ شورکوٹ تحصیل چوک میں پیچھے سے تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری جس سے زبیر اقبال موقع پرجاں بحق ہوگیا اور امیراں بی بی کو نشتر ہسپتال ملتان میں ریفر کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی جبکہ نیوی کا ملازم فوجی زاہد شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل ہے۔ جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن آفیسر عامر اعجاز اکبرنے زیر التواء عوامی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں و افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے فوری نوٹس جاری کئے جائیں، عوامی شکایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے افسران کی ضلع بھرمیں کوئی گنجائش نہیں ۔انہوں نے یہ بات ضلعی شکایت سیل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ عبدلغفور چوہدری ، ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر اختر خاور شہزاد ،اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ محمد شفیق ،اسسٹنٹ کمشنر پیر محل حافظ محمد نجیب ، اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ خالد محمود ، ڈی او پلاننگ شاہد الرحمن ، ڈی او انڈسٹرئزمیاں محمد عرفان،سول ڈیفنس آفیسر محمد ریحان وڑائچ، ایس این اے شہزاد خلیل ،ملک محمد رضوان ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ڈی سی او عامر اعجاز اکبرنے مزید کہا کہ افسران عوام کی درخواستوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مسائل کا ازالہ کریں اوراس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ شکایت سیل میں103سائلین نے درخواستیںموصول ہوئی ہیںجن میں سے88پر کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔اور15پر کا رروائی جاری ہے،اسی طرح چیف سیکرٹری پٹیشن سیل سے کل40سائلین نے رجوع کیاجن میں 31کاررائی عمل میں لائی گئی جبکہ3درخواستوں پر کارروائی جاری ہے۔اجلاس میںبتایا گیا کہ کمشنرآفس کے شکایت سیل میں اب تک43شکایات موصول ہوئی ہیںمیں سے 33 پرکارروائی کی جا چکی ہے۔اور ڈی سی او آفس کو موصول ہونے والی 46شکایات میں سے 40پر کارروائی کی گئی اور 6پر کارروائی جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار) نیشنل کمیشن فار ھیومن ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈ پیارٹمنٹ کے زیر اہتمام ،سلام ٹیچر ڈے کے حوالے سیمینا ر کا انعقاد کیاگیا، مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرکاشف نواز ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام کا پیشہ پیغمبروں کا پیشہ ہے اساتذہ ہی کی بدولت اس دنیا میں ترقی اور تہذیب کو عروج ملا ہے ہر کامیاب انسان کے پیچھے اساتذہ کرام کی محنت ہے جنہوں نے نے اسے منزل تک پہچایا اساتذہ کی جتنی عزت وتوقیر کی جائے کم ہے ،ڈی ایم او کاشف نواز ملک نے مذید کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل ان ہی سے ہے اساتذہ کرام قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں،اس موقع پر ایگر یکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیدوحیدالدین شاہ ، ڈسٹرکٹ جنرل منیجر(این سی ایچ ڈی) ملک احسان اللہ کمبوہ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد امین بھٹی ، ڈی اویلیمنٹری ریاض قدیر،ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر ایجوکشن ملک محمد رمضان بوڑانہ نے بھی سلام ٹیچر ڈے کے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کیااس موقع پر ضلع بھر کے اساتذہ ،اے ای اوز اور مرکز کوآرڈینیٹر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) پیرمحل اورگردونواح میں پرائیوٹ سکولزمالکان نے تعلیم غریب کی پہنچ سے دورکردی سفیدپوش والدین کابچوں کی تعلیم جاری رکھنا مشکل ہوگیا ‘تفصیل کے مطابق پیرمحل سمیت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ بھر کے رہائشی علاقوں اورگردونواح میں پرائیوٹ اسکولزکی بھرمار بھاری فیسوں کے باوجود تعلیم کامعیار صفرہے اکثرپرائیوٹ سکول رجسٹرڈبھی نہیں ہے اور سکول مالکان بے روزگاری کافائدہ اٹھاتے ہوئے دو سے تین ہزار روپے میں خواتین ٹیچرزکااستحصال کررہے ہیں جبکہ پرائیوٹ سکولز میں ہرسال فیسوں کے نام پر کئی گنااضافہ کر دیا جاتاہے اورکئی کئی ہزار روپے فی طالب علم فیس وصول کی جارہی ہیں ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکول مالکان نے محلہ محلہ گلی کوچوں میں اپنی شاخیں بناکر ایک ایک کمرے میں سکول بناکر بچوں کے مستقبل کو دائو پر لگا رکھا ہے پرائیوٹ سکولز یونیفارم اور کتابوں کی مد میں ہزاروں روپے والدین سے وصول کررہے ہیں اورسکول کو ذریعہ تعلیم کی بجائے کمائی کاذریعہ بنارکھاہے اے او مرکز پیرمحل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کا ضابطہ اخلاق موجود ہے جب بھی کوئی تحریری شکایت ملتی ہے کاروائی کرتے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے صوبائی سیکرٹری تعلیم پنجاب ، کمشنر فیصل آباد ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سمیت تعلیم کے اعلی حکام سے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے ۔