کراچی (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق گلشن اقبال میں گزشتہ روز ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک ہو گیا ہے اور پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونیوالے لڑکے کی شناخت سید عتیق کے نام سے ہوئی ہے۔
سید عتیق رینجرز کالج میں سیکنڈ ائیر کا طالب علم تھا اور اپنے کزن کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا اور اس کی کل انسٹیویٹ میں پہلی کلاس تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں اور اگر واقعے میں اہلکاروں کی غفلت ثابت ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے گلشن اقبال پولیس مقابلے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ مراد علی شاہ نے مقتول کے والدین کو بھی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا عتیق اللہ بے گناہ ثابت ہوا تو انصاف ہو گا اور اگر اختیارات کا غلط استعمال ہوا تو سخت ایکشن لوں گا۔