استنبول (جیوڈیسک) وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ فرات ڈھال آپریشن سمیت تمام تر فوجی کاروائیوں کا مقصد دہشت گردی کی بلا سے نجات پانا ہے۔
اندرون ملک PKK اور بیرون ملک داعش، وائے پی جی، پی وائے ڈیء دہشت گرد عناصر کے خلاف ترکی کے پر عزم طریقے سے اپنی جنگ کو جاری رکھنے کی وضاحت کرنے والے جناب یلدرم نے بتایا کہ فرات ڈھال آپریشن پر عمل در آمد جاری رہے گا۔
اس حوالے سے طرح طرح کے بیانات جاری کرنے والوں کا مؤقف ہمارے لیے وقعت نہیں رکھتا، اصل چیز ترکی میں امن و امان ، اتحاد ویکجہتی ہے۔
انہوں نے استنبول میں ایک فوجی لاجسٹک بحری جہاز کو سمندر میں اتارنے کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ بغاوت کی کوشش کے خلاف ترک قوم نے عقل سلیم سے کام لیا اور اس کوشش کو ناکام بنا ڈالا۔