کورنگی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں اور جلوس کی گزرگاہوں پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے بلدیہ کورنگی ملیر زون کا ہنگامی دورہ کیا اور اس سلسلے میں امام بارگاہ محمدی ڈیرہ، امام بارگاہ حسینی، لیا قت مارکیٹ،اور شیشہ گلی کے اطراف میں جاری کار پیٹنگ کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو ، XEN ایم اینڈ ای نثار احمد سومرو ، ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز محمد رفیق شیخ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز سلیم رضا اور دیگر محکمہ جاتی افسران موجودتھے انہوں نے یوسی 6 کے قائد پارک سے متصل نالے کی تعمیر و مرمت کے لئے متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشورہ سے قبل تعمیر وترقی کے کاموں کو مکمل کرلیا جائے تاکہ یوم عاشورہ کے موقع پر برآمد ہونے والے عزادران حسین کے جلوسوں کے گذرنے میں کسی بھی قسم پریشانی نہ ہو انہوں نے امام بارگاہ دربار حسینی کے منتظمین سے بھی ملاقات کی۔
محرم الحرام پر بلدیاتی سہولیات کا بھی جائزہ لیا موقع پر منتظمین نے بلدیہ کورنگی کی جانب سے کئے اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور شکر یہ ادا کرتے ہوئے اپنی جانب سے بھی ہرممکن تعاون کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ اسٹریٹس لائٹس کی تنصیب و مرمت کا کام بھی مکمل کر لیا جائے تاکہ یوم عاشورہ کے موقع پر کسی قسم کی پریشانی نہ ہو چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے اپنی جانب سے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ محرم الحرام میں اتحاد یکجہتی کو فرو غ دیا جائے اس وقت ملک اور قوم کو اتحاد یکجہتی کہ اشد ضرورت ہے انہوں نے تمام مکاتب فکر سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں انہوں نے منتظمین عزاداروں پر زور دیا کہ جلوس اور مجالس عزاء کے دوران مشکوک اور شر پسند عناصر اور سازشیں کرنے والے عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں اگر کوئی مشکوک فرد نظر آئے تو فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے ذمہ داران کو آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ بلدیہ کورنگی عوام کی بلا امتیاز وتفریق عوام کے مسائل کے لئے کوشاںہے اور محرم الحرام میںبہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایا گیا ہے تاکہ یوم عاشورہ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں اور مجالس میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اورکورنگی کی تمام امام بارگاہوں، مسجدوں اور جلوس کے گذر گاہوں، اور مجالس کے مقامات کے اطراف صفائی ستھرائی،روشنی، جرا ثیم کش ادویات کا اسپرے اور دیگر بلدیاتی امور کے انتظامات تقریبا مکمل کر لئے گئے ہیں تاکہ عزاداروںحسین کو بہتر اور مثالی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ یقینی بنایا گیا ہے۔