لاہور (کلچرل ڈیسک) میگا بجٹ اردو ڈرامہ سیریل ”تاج ور” کے پہلے سپیل کی ریکارڈنگ جرمنی میں شروع ہوگئی ،ڈرامہ سیریل کی کاسٹ میں ارباز خان ،صوفیہ مرزا ،شامل خان ،کنزہ ملک ،محمود سلطان ،روحد علیخان ،صوبیہ شیخ سمیت دیگر اہم اداکار کام کررہے ہیں،سیاست اور اثرورسوخ رکھنے والے طبقات کے موضوع پر بننے والی ڈرامہ سیریل کو افتخار احمد عفی نے تحریر کیا ہے جبکہ اسکے ہدایتکار جرمن نژاد پاکستانی ہدایتکار سہیل قمر ہیں۔
ڈرامہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایتکار سہیل قمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے ڈرامہ سیریل پر کام جاری تھا اب اس کی ریکارڈنگ شروع کی ہے ،مووضوع کے حوالے سے دیہی کلچر اور ثقافت کو روشناس کروانے کی کوشش کی جائیگی۔
ہدایتکار کا کہنا تھاکہ پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی ڈرامہ سیریل میں معاشرتی مسائل کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا جائے ،سہیل قمر کا کہنا تھاکہ ڈرامہ سیریل کے بعد بڑی سکرین کیلئے بھی کام کرنے کا ارادہ ہے۔
Drama Serial Tajwar
جرمنی میں پہلے سپیل کی ریکارڈنگ میں اداکار روحد علیخان ،محمود سلطان ،نادیہ علی سمیت دیگر فنکاروں نے حصہ لیا جبکہ نومبر کے پہلے ہفتہ میں دوسرے سپیل کی ریکارڈنگ پاکستان میں کی جائیگی ،سہیل قرکا کہنا تھاکہ انشاء اللہ ہماری ڈرامہ سیریل میں کیمرہ مین سمیت دیگرٹیکنیل عملہ جرمنی سے پاکستان آئیگاتاکہ جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے عکسبندی کی جائے ،واضح رہے کہ میگا بجٹ ڈرامہ کو دوسرے سپیل کی ریکارڈنگ جلد شروع کی جائیگی جس کی تیاریاں جاری ہیں۔