شام (جیوڈیسک) شام کے شمالی حصے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے ترکی کی زیر قیادت 2 اگست کو شروع ہونے والے فرات ڈھال آپریشن کے 48 ویں دن دہشت گرد تنظیم داعش کے 84 اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
تک مسلح افواج کے جنگی طیاروں کے تعاون سے کئے گئے اس آپریشن میں تغالی، مرایگل، رائل، براغیدہ، شوائرین،شیخ ریح، البِل، یاہ مُل، جاریز اور کافرہ میں موجود 10 اہداف پر 12 بم گرائے گئےجس کے نتیجے میں داعش کے 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
کولیشن فورسز کی طرف سے یاہ مُل اور جاریزے میں کئے گئے فضائی آپریشنوں میں بھی داعش کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
جھڑپوں میں 3 شامی مخالفین شہید جبکہ 14 زخمی ہو گئے ہیں۔