کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ انسانی تمام مسائل ومشکلات کا حل قرآن مجید ، سنت رسول اور اتباع دین میں ہے،ماہ محرم باطل قوتوں کی خلاف حسینی جذبہ پیداکرنے کا درس دیتاہے ، دشمن مذہبی و لسانی ودیگر تعصبات کے ذریعے وطن عزیز کو نقصان پہچانا چاہتے ہیں ، علماء کرام،ائمہ مساجد ،اور اسٹیک ہولڈرز دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔
پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے علماء اکرام وائمہ مساجد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کشمیر ، فلسطین ، شام ،یمن ، اعراق، افغانستان سمیت کئی ریاستوں میں مسلمانوں پر بدترین ظلم و تشدد کا سلسلہ جاری ہے اس کے باوجود نیا اسلام تیزی سے پھلنے والا مذہب بن چکاہے اور جب تک مسلمانوں میں صداقت ،عدالت ، شجاعت اور حسینی جذبہ رہے گادنیا کا کوئی طاقت اسلام کو ختم نہیں کرسکتی ، انہوں نے کہاکہ،علماء کرام کا کردار معاشرے کو درست سمت چلانے میں اہمیت کا حامل ہے۔
محرم میں دشمن عناصر کی جانب سے ملکی حالات خراب کرنے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے ، علماء اکرم کی ذمہداری ہے کہ وہ معاشرے کے افراد کی دینی ومعاشرتی تربیت کے ساتھ محبت ورواداری کو بھی فروغ دیں،انہوں نے کہاکہ دین سے دوری کی وجہ سے بدعات اور رسومات کو دین بناکر پیش کیاجارہاہے اور لوگ مختلف قسم کی روحانی اورمعاشرتی خرابیوں میں مبتلا ہورہے ہیں جس کے سبب آئے روز سانحات اور انسانیت سوز واقعات رونما ہورہے ہیں، انہوں نے کہاکہ انسانی تمام مسائل ومشکلات کا حل قرآن مجید ، سنت رسول اور اتباع دین میں ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے ، انہوں نے کہاکہ صحابہ کرام خلافاء راشدین کی زندگیوں اور خانوادہ رسول ﷺ کی قربانیوں کو سامنے رکھ کر چلا جائے تو موجودہ پر فتن دور میں اللہ کی ناراضگی سے بچا جاسکتاہے۔ ،انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز پاکستان کے حالات دیگر گو ہیں ، ان حالات میں علماء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین کوایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر درپیش خطرات کا مقابلہ کرناہوگا ہم جب دنیا بھر میں ابھرتی تحاریک کا جائزہ لیتے ہیں تو علماء کا ہردور میں ہر اول دستے کا کردار نظر آتاہے۔