قصور (بیورورپورٹ) قصور کے علاقہ کوٹ مراد خاں میں منی فیکٹریوں گھریلو کنیکشن کے ساتھ لگائے گئے بجلی کے میٹروں کی وجہ سے واپڈا کو ہزاروں روپے کا چونا لگایا جا رہاہے ،بجلی کی اس چوری میں واپڈا کی اہلکاروں کی ملی بھگت شامل ہے،تفصیلات کے مطابق قصور کے بارونق علاقہ کوٹ مراد خاں میں گلیوں ،محلوں میں بنی ہوئی منی فیکٹریاں جن میں شوز فیکٹریوں کے علاوہ دیگر شامل ہیں میں گھریلو کنیکشن کے ساتھ بجلی کی چوری کی جا رہی ہے ،جبکہ بجلی کا کمرشل استعمال کرکے واپڈا کو لاکھوں روپے کا چونا لگایا جا رہا ہے ،بجلی کی اس چوری میں واپڈا کے ملازمین بھی شامل ہیں جو ماہانہ کے حساب سے ان فیکٹری مالکان سے ہزاروں روپے اکٹھے کرتے ہیں ،جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ،مزید تشویشناک صورتحال یہ ہے کہ جرائم پیشہ افراد اکثر جرائم کرکے ان فیکٹریوں میں پناہ لیتے ہیں ،پولیس کی جانب سے ان فیکٹری مالکان کا احتساب کرنا ہو گا ورنہ جرائم پر قابو نہیں پایا جا سکتا ،علاقہ مکینوں نے ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی ،ایکسئن واپڈا و دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیکر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ،تاکہ بجلی کی چوری کے ساتھ ساتھ علاقہ جرائم پیشہ افراد سے بھی پاک ہو سکے ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ) تمام تر بیرونی سازشوں کے باوجود حکومت اور پاک افواج کی اعلی کارکردگی کی بدولت پاکستان معاشی اور عسکری طور پر ترقی کر رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو وزیر اعظم میاں نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کی تعریف کرنی چاہےئے نہ کہ ہمہ وقت اپنے ذاتی مفادات کی خاطر حکومت کی ٹانگے کھینچنے کی سوچ لیکر پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور بنانے کے درپہ رہنا چاہےئے۔ میڈ ان پاکستان کے دعوے دار آجکل لند میں بیٹھ کر پاکستان اور اسکے حکومت کے خلاف سازشیں بننے میں مصروف عمل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے متوقع چےئرمین بلدیہ شیخ احمدانیس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت نے نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے ،پوری قوم حکومت اور پاک افواج کے ساتھ ہے اگر دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسکو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، تمام پاکستانی دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے اور پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ساتھ دیں گے ، مسلم لیگ کی حکومت کو عوام نے چنا ہے اس لئے ہمیں کسی دھرنوں اور جلسے جلوسوں سے ڈر نہیں ہے ،ہم جمہوری لوگ ہیں ہمیں ڈر صرف خدا کا ہے اور اس عوام کا جس کو ہم جواب دہ ہیں ، اس وقت ملک میں اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے ۔ ایسے کھٹن حالات میں ملک کو جلاؤ گھیراؤ کی کال دینے والے پاکستان کی خدمت نہیں بلکہ ملک دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں اسکا حساب آئندہ الیکشن میں عوام ان سے لے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈی پی اوسید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ، کریک ڈاؤن کے دوران 18جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر قصور پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے گزشتہ روز پولیس کی مختلف ٹیموں نے شہر قصور، مصطفی آباد،کوٹرادھاکشن، چونیاں ، پتوکی اور پھولنگر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ۔ کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار ملزمان میں سلیم عرف سیما پہلوان، شہباز،مقصود،ابراہیم ، ناصر،اختر،سہیل،ارشاد، جواد سعید،بابر ،ندیم وغیرہ 18کس شامل ہیں ۔ ملزمان کے قبضہ سے7کلوگرام چرس،45بوتل شراب،6 پسٹل اور کثیر تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)سرحدی گاوں کل میں6سالہ بچہ مکئی کے دانے بنانے والی مشین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔محمد سرور اپنے کھیتوں میں مشین لگا کر پکی ہوئی مکئی کے دانے چھلیوں سے الگ کر رہا تھا کہ اچانک اسکا چھ سالہ بیٹا مشین کی زد میں آکر کچل کر جاں بحق ہو گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ)گردونواح میں راہزنی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکووں نے شہریوں سے کار اور طلائی زیورات چھین لےئے محلہ رسول پورہ کا رہائشی عدیل اقبال اپنی بیوی کے ہمراہ بسواری موٹرسائیکل چاند شادی ہال جارہا تھاکہ بائی پاس پتوکی کے قریب دو کس نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر اسکی بیوی سے طلائی انگوٹھیاں چھین کر فرار ہوگئے جبکہ النور سٹی کا رہائشی عبدالرحمان کلٹس کار پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ فیصل کالونی پتوکی کے قریب دو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر کار چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی نے دونوں واقعات کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(بیورورپورٹ) ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج شہزادہ سلطان کا امام بارگاہ قصر سجادیہ مصطفی آباد کا اچانک دورہ، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کرنے پر ڈی ایس پی مرزا عارف رشید اور ایس ایچ او حاجی محمد اسلم کو شاباش، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج شہزادہ سلطان کا امام بارگاہ قصر سجادیہ مصطفی آباد کا اچانک دورہ کیا اور سیکورٹی کے انتظامات کو چیک کیا، اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید ، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی محمد اسلم بھی موجود تھے، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج شہزادہ سلطان نے ملازمین سے مصافہ کیا اورڈ ی ایس پی مرزا عارف رشید و ایس ایچ او حاجی محمد اسلم کو شاباش دی، اور سیکورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور (بیورورپورٹ) زبیر قصوری تشدد کیس ، سنےئرصحافیوں اور اعلی پولیس افسران پرمشتمل کمیٹی تشکیل،انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے ،ترجمان قصور پولیس کا اعلان،صدر پریس کلب قصورودیگر صحافیوں کا کمیٹی کے قیام پر خیرمقدم ،تفصیلات کے مطابق مقامی ایف ایم 99کے چیف ایگزیگٹیو زبیرقصوری اورانکی ٹیم کو تھانہ اے ڈویثرن پولیس کے سابق ASI نذیرکیجانب سے بدترین تشددکانشانہ بنانے اورانہیں حبس بے جا ء میں رکھنے اور پولیس ملازمین پرمقدمہ درج نہ ہونے پر صحافیوں کے احتجاج پر ڈی پی او قصور سیدعلی ناصررضوی نے ڈی ایس پی صدر مرزاعارف رشید اور ڈی ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل پرمشتمل4رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جبکہ 2صحافیوں کے نام زبیرقصوری اورصدر پریس کلب قصور ڈاکٹرسلیم الرحمن ،صدر یونین آف جرنلسٹ عطاء محمدقصوری دیگر ساتھیوں کی مشاورت سے دینگے ، جو حقائق پرمبنی فیصلہ کریگی ،ڈاکٹرسلیم الرحمن ،عطاء محمدقصوری ، ملک عارف علی ، عمیرانصاری ،باباعبدالرحمن،حافظ جاویدالرحمن ، تنویرشاہد ودیگر صحافیوں نے اس بات پرزرودیا ہے کہ قصور پولیس اورصحافیوں کے مابین غلط فہمی کا باعث بننے والے واقعات کا سلسلہ بندہوناچاہئے اور ضابطہ اخلاق کی پابندی ہرادارہ پرفرض ہے ، دوسری جانب زبیرقصوری نے ایف ایم پر انصاف کیلئے بنایا گیا پرومو بندکرنے،کمیٹی کا فیصلہ ماننے اورFIRکامطالبہ کیا ہے۔