شیخوپورہ کی خبریں 10/10/2016

Sheikhupura News

Sheikhupura News

شیخوپورہ : پاکستان امن پسند ملک ہے اور یہاں کے باشندے کسی کا نقصان نہیںچاہتے آج وہ دور نہیں جس میں لوگ آپس میں لڑتے رہیں اور اپنا ہی نقصان کرتے رہیں ہمیں ضرورت اس چیز کی ہے مل جل کر اپنی فلاح کے لئے کام کریںاور وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں دنیا کا ہر مذہب امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور امن میں ہی ہماری بقاء ہے ان خیالات کا اظہاراے سی سٹی شبیر حسین بٹ نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس شیخوپورہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ کامرس کالج شیخوپورہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزتنویر احمد ورک ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پون سنگھ اڑوڑا،پرنسپل کامرس کالج پروفیسر گلزار حسین باجوہ،پروفیسر رانا محمد اشفاق،پروفیسر ذولفقار علی ورک،پروفیسر صابر حسین بخاری،پروفیسر محمد علی موجود تھے جبکہ تلاوت قرآن پاک حافظ محمد اشفاق،نعت سید حماد علی اور مقررین میں حافظ محمد زمان،احسان الٰہی شامل تھے ان کے ساتھ ساتھ وکلاء برادری اور سینئیر صحافیوں سمیت طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تنویر احمدورک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو برداشت کرتے ہوئے امن کا مظاہرہ کریں اور سب سے پہلے انسانیت کے زندہ ہونے کو ثبوت دیں ۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرپو ن سنگھ اڑوڑاکا کہنا تھا کہ امن اور برداشت در حقیقت ہمارے رویوں میں تبدیلی کا نام ہے جس کی موجودہ وقت میں اشد ضرورت ہے ان دونوں کے ساتھ ساتھ اپنے اختلافات کو مٹا کر انسانیت سے محبت کا ثبوت دینے کے نتیجے میں ہم وطن عزیز کو خوب سے خوب تر بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔۔امن کے موضو ع پر گورنمنٹ کامرس کالج شیخوپورہ کے طلبا کے درمیان اردو تقاریر مقابلہ کروایاگیا جس میں طلباء نے اپنے خیالات کا باخوبی نقشہ کھینچا جبکہ طلباء کو بتایا گیاکہ ہمیں اپنے اپنے اختلافات کو ختم کر کے امن ،برداشت او ر ہم آہنگی کا مظاہرہ کر کے اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ کالج انتظامیہ اور طلباء نے تقریب کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیخوپورہ (بیورورپورٹ) ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق کے آرڈر پر شیخوپورہ میں دفعہ 144کا نفاذ نو اور دس محرم کو ڈبل سواری پر مکمل پابندی کا حکم تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں امن امان کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت دو دن کے لیئے ڈبل سواری پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ پابندی کا اطلاق گیارہ اور بارہ اکتوبر کو نافذ العمل رہے گا ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخوپورہ (دانیال منصور سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی نائب صدر اظہر محمود ورک نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے تقدس کو مجروح کرنے ،دوسرے مسالک کے خلاف نفرت پیدا کرنے والے اشتعال پسند عناصر سے انتہائی سختی سے نمٹا جائے ۔اور باطل نظریات پھیلانے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کے خلاف اندرونی اور بیرونی سازشیں اپنے عروج پر ہیں موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں قیام امن کو برقرار رکھنے کے لیئے انتظامیہ اور پولیس سے سکیورٹی کے حوالے سے مکمل تعاون کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) اے ڈی سی جی شیخوپورہ رائو ریاض اعجاز کی خصوصی ہدائت پر ٹی ایم او فدا افتخار میر کی زیر نگرانی لائیٹ انسپکٹر سید مزمل حسین شاہ نے تحصیل شیخوپورہ میں محرم الحرام کے تمام جلوسوں کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں اور لائٹس کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے جن ایریاز میں کیمرے اور لائٹس نصب کی گئی ہیں ان میں سٹی شیخوپورہ ،مانانوالہ ،فاروق آباد ،جنڈیالہ شیر خان ،جھبراں ،کیلے ،کھاریانوالہ ،بھکھی اور فیروز وٹواں شامل ہیں ۔ جبکہ ڈی سی او ارقم طارق نے ان علاقوں کا دورہ کرکے تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دی ۔

Sheikhupura News

Sheikhupura News