پیرمحل کی خبریں 11/10/2016

Pirmehal News

Pirmehal News

پیرمحل (نامہ نگار) معاشرے کی گھٹن علم کے چراغوں سے ختم کی جاسکتی ہے اللہ کی جانب سے بھیجی گئی پہلی وحی سے تعلیم کی اہمیت کا اندازہ بخوبی لگا یا جاسکتا ہے معلم انسانیت کو آسمانوں سے بھیجے جانے والے پہلے پیغام کا پہلا لفظ اقراء ہی علم کی اہمیت پر دلالت کرتا ہے انسان کو اس کی ہر شے سے محروم کیا جاسکتا ہے لیکن تعلیم وہ زیور ہے جسے کوئی چھین نہیں سکتاان خیالات کا اظہار چوہدری محمد فاروق زاہد ڈپٹی ڈی ای او پیرمحل نے ہمراہ چوہدری محمد اسلم پی ایس ٹی ، چوہدری محمد علی اے ای او ،کے ہمراہ اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا فی زمانہ کامیابی سے آگے بڑھنے والے وہ ہی لوگ ہونگے جو بہتر تعلیم و تربیت اور علم و ہنر سے لیس ہونگے نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں لیکن جو بنیادی نصاب ہے اس پر زیادہ توجہ مرکوز رکھیں تعلیم و ہنر کے ساتھ نسل نو کو بہتر صحت کی فراہمی بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے نبیۖ کا فرمان ہے کہ علم حاصل کرو ماں کی گود سے لحد تک ، لہٰذا اس فرمان کی روشنی میں ہمیں چاہیے کہ ہم حصول علم اور فروغ علم کو ہر چیز پر فوقیت دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) گھریلو تنازعہ پر نوجوان کی خود کشی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تفصیل کے مطابق اپرکالونی پیرمحل کے رہائشی عبدالمنان ولد حاجی عطاء اللہ نے گھریلوتنازعہ پر زہریلی دوائی کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا جس کو فوری طورپر مقامی ہسپتال میں طبی امدا ددی گئی مگر جانبر نہ ہوسکا متوفی کی عیدالاضحی کے بعد شادی ہوئی تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) یوم عاشور کے روز امن امان قائم رکھنے کے لئے پولیس کا ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چوہدری ہارون کی قیادت میں پیرمحل شہر کے بازاروں میں فلیگ مارچ تفصیل کے مطابق محرم الحرام کے جلوس کی سیکورٹی اور امن امان قائم رکھنے کے لیے پولیس کا ایس ایچ او چوہدری محمد منیر کے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چوہدری ہارون کی قیادت میں فلیگ مار چ کیا گیا جس میں سرکل کی تمام گاڑیوں اور تھانہ پیرمحل کی بھاری نفری ٹریفک پولیس ایلیٹ پولیس اور کیو آر ایف کے جوانوں نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) کروڑوں روپے خرچ کرکے اپ گریڈکیے جانے والے سرکاری ہسپتال میں ہرقسم کے آپریشن کی سہولت ناپید وزیر اعلی ٰ پنجاب میاں شہباز کا عوام کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کا خواب ادھورا ایک ڈاکٹر سینکڑوں مریضوں کے علاج معالجہ کے ناکافی مکینوں کا ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور بے حسی کے خلاف سخت احتجاج تفصیل کے مطابق پیرمحل سول ہسپتال جس کو ہیڈسندھنائی سے لیکر تھانہ اروتی تھانہ پیرمحل اور تھانہ چٹیانہ حدودکے قرب وجوار کے گائوں کے مکینوں سمیت 75کلومیٹر کی حدود میں واقع سینکڑوں دیہاتوں کے لوگوں کے قائم واحد ہسپتال میں علاج معالجہ کے روزانہ سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں مریض لائے جاتے ہیں سواکروڑ روپے لاگت سے سول ہسپتال پیرمحل کی اپ گریڈیشن کرکے بیس بیڈ فراہم کیے گئے مگر ان تمام امور کو چلانے کے لیے دو ڈاکٹر سے کام لیا جارہاتھا ایک ڈاکٹر اورنگ زیب کو تبدیل کردیاگیا جبکہ اب ایک ڈاکٹر دن رات چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر مامورہے جبکہ لیڈی ڈاکٹر عرصہ دراز سے تعینات نہ ہونے کے باعث خواتین مریضوں کو علاج معالجہ میڈیکل لیگل کے ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کمالیہ ریفرکردیاجاتاہے فیصل آباد ملتان روڈ پر واقع ہونے سے آئے روز حادثات کے باعث زخمیوں کو اسی ہسپتال میں لایا جاتا ہے مگر محدو د وسائل کے باعث انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کیا جاتا ہے جس سے اکثر مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں کچھ عرصہ قبل ایک روپے پرچی پر علاقہ کے مکینوں کو ہر قسم کے آپریشن کی سہولت مہیا کی گئی تھی مگر تھوڑے ہی عرصہ بعد لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے اور ضلعی ہیلتھ انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث نہ صرف ہر قسم کے آپریشن بند ہوگئے جس سے مستحق اور نادار مریض پرائیویٹ کلینکوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیے گئے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے وزیرا علٰی پنجاب میاں شہباز شریف ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کمشنرفیصل آباد ،ای ڈی او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاکہ فی الفور پیرمحل میں ڈاکٹر اورنگ زیب کو بحال کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر تعینات کرکے آپریشن کی تمام سہولیات مقامی طور پر فراہم کی جائیں علاوہ ازیں ہسپتال میں مریضو ں کو دی جانے والی ادویات کے معیار اور کوالٹی کو چیک کیاجائے تاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے مختص کیاجانے والے بجٹ کا عوام کو خاطر خواہ فائد ہ ہوسکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) فکر حسینیت کا پیغام رہتی دنیاتک یزیدی قوتوں کے خلاف حق وصداقت کی سربلندی کے لیے تن من دھن قربان کرنے کا درس دیتا رہے گا ان خیالات کا اظہار عالمی خطیب مولاناحافظ محمد عبداللہ چشتی ضلعی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان نے جامع مسجد صاحب لولاک میں بزم لولاک کے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ عشرہ محرم الحرام منانے یا زبانی دعوے کرنے سے سیر ت محمد مصطفی ۖ اور شہادت حسین علیہ السلام کا حق ادا نہیں ہوگا جب تک پوری امت مسلمہ اور پاکستانی مسلم قوم اپنے قول فعل میں نظام مصطفی ۖ کے بنائے ہوئے اصولوں کا عملی نفاذ نہ کرلے سامراجی طاغوتی اسلام دشمن قوتیںاسلام اور مسلمانو ں کے خلاف نت نئی تاویلیں پیش کرکے اسلام کو مٹانے کے درپے ہیں مگر ان یزیدی قوتوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اسلام مٹنے کے لیے نہیں ہمیشہ زندہ رہنے کے لیے آیا ہے انہوںنے کہا فکر حسین ہمار ے سوئے ہوئے ضمیر وں کو جگانے کے لیے ہر اسلامی قمری نئے سال کے پہلے مہینے میں تجدید عہد کا درس دیتا ہے مگر ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم نے اپنے اسلاف کے بتائے ہوئے طریقے کو ترک کردیا ہے آج ہم ایک قوم ہونے کی بجائے گروہ بندیوں کا شکار ہوکر رہ گئے ہے ہمیں صرف آقا ۖ کے بنائے ہوئے قانون کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہے پھر کوئی یزیدی طاقت مسلمان کا مقابلہ نہیں کرسکتی