مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں اور انجمن تاجران مصطفی آباد کی طرف سے امن ریلی نکالی گئی۔
محرم الحرام ہمیں امن ، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، محمد عمران سلفی، ظہور شاہین روپال ،تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران مصطفی آباد، پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) ،سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اورصحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی میں صدر انجمن تاجران ظہور شاہین روپال، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، ملک غلام رسول، تاشفین ٹیپو ودیگر نے کہا کہ محرم الحرم ہمیں امن ، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔
محرم الحرام دین اسلام کی سربلندی کیلئے ایثار وقربانی کا درس دیتا ہے ‘ نیا اسلامی سال پوری انسانیت اور مسلمانوں کیلئے امن کا پیغام ہے ‘ بھائی چارہ کی فضاء قائم کر کے ہی پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے ‘ محرم الحرام کے دوران بھائی چارے اور رواداری کا پیغام عام کر کے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔