ترکی (جیوڈیسک) نائب وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اطلاع دی ہے کہ صدارتی نظام کے حوالے سے آئینی تجویز کو عنقریب قومی اسمبلی میں بحث کے لیے پیش کر دیا جائیگا۔
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ضلعی صدور کے اجلاس سے خطاب کرنے والے وزیر اعطم یلدرم نے بتایا کہ ترکی کی عملی صورتحال کو قانونی صورتحال میں بدلنا ہماری مجبوری ہے۔
تواتر سے کسی سیاسی ارادے اور استحکام کو پائدار شکل دینے کی خاطر ترکی میں بنیادی تبدیلیاں ایک ناگزیر فعل ہے۔
اب تک نکات پر اتفاق قائم ہوا ہے باقی ماندہ پر بھی جلد ہی قومی اسمبلی میں رائے شماری کے بعد نئے آئین کا اطلاق کرنا ہوگا۔
قومی اسمبلی اسے چاہے 367 یا پھر 330 ووٹوں سے کیوں نہ قبول کرے اسے ان دونوں صورتوں میں ریفرنڈم کے لیے پیش کیا جائیگا۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ کا بھی ذکر کرنے والے وزیر اعظم یلدرم نے بتایا کہ اس عمل کو پر عزم طریقے سے اور دہشت گردوں کے مکمل طور پر خاتمے تک جاری رکھا جائیگا۔