اسلام آباد (جیوڈیسک) اسپین کے سفارتکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ، قونصلر اتاشی ایف سیون ٹو میں رہائش پذیر تھا۔
ذرائع کے مطابق خود کشی کرنے والا جینز اسپین کے سفارت خانے میں قونصلر اتاشی تعینات تھا اس کی لاش ایف سیون ٹو کی رہائش گاہ سے ملی ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق اسپینیش سفارت کار چونتیس برس سے پاکستان میں فرائض سرانجام دے رہا تھا ۔ جینز نے دو شادیاں کیں اور دونوں بیویاں اسے چھوڑ کر چلی گئیں ۔ وہ ایف سیون ٹو میں اکیلا رہتا تھا ۔ پولیس نے اسپینیش سفارت کار جینز کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز ہسپتال منتقل کر دی ہے۔