کشمیر کب آزاد ہو گا

kashmir Protest

kashmir Protest

تحریر: کامران ارشد سدھن
اس حقیقت سے کسی کو انکار نہیں کہ مسئلہ جموں کشمیر گزشتہ 68 سالوں سے اہل کشمیر کے لیے بے شمار مصائب کا موجب بنا ہوا ہے اور بھارت اور پاکستان کے لیے بھی باہمی کشیدگی اور دوتباہ کن جنگوں کا باعث یہی نہیں بلکہ آج جموں کشمیر میں کشمیریوں کے خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں اگر یہ مسئلہ ایسے ہی لٹکا رہا تو آئندہ بھی تینوں کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے چڑھتے سورج کے پجاریوں اور مفاد پرستوں کے ان ٹولوں نے اپنے بیرونی آقاوں کے اشاروں پر ذاتی گروہی ،علاقائی ،فرقہ وارانہ مفادات کے تحفظ کے لیے کشمیر یوں پر ظلم وجبر کی انتہا کر دی ۔مسئلہ کشمیر وہ مسئلہ ہے کہ جس کو حل کرنے میں عالمی برادری بھی ناکام ہو چکی ہے ۔68 سالوں میں کشمیریوں نے بے پناہ قربانیاں دی ایک طویل عرصہ سے کشمیری ظلم وجبر کی چکی میں پیس رہے ہیں۔

مگر اُن کی آواز کو شائد سنے والا کوئی نہیں کشمیر کی آزادی کی تحریک عروج اور زوال کا شکا ر ہوتی رہی ہر تحریک کو کچلنے کے لیے بھارت نے مسلسل اپنی فوج اور ہر میسر قوت کا بھر پور استعمال کیا اور کشمیر وں کی آواز کو دبانے کی بھر پور کوشش کی ۔مگر کشمیر کے اندر ایک نئی تحریک نے جو جنم لیا اِس تحریک میں روح ڈالنے والے نوجوان شہید راہنما کا نام نہ لیا جائے تو کشمیر کی دھرتی کبھی ہمیں معاف نہیں کرئے گی وہ نوجوان برہان وانی تھے جنہوں نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے ایک نئی شمع جلائی اور اُنھوں نے قربانی دئے کر ہر مکمن کوشش کی کہ ہمارے بھائی ،بہنیں ،مائیاں ،اور بزرگ آزادی کا سانس لیے سکیں ۔اِس بہادر نوجوان کی جلائی ہوئی شمع نے پورے بھارت کی نیند یں حرام کر رکھی ہوئی ہیں جو واضح بیان کررہی ہیں کہ برہان وانی کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

Curfew in Kashmir Valley

Curfew in Kashmir Valley

کشمیر ایک دن آزاد ہو کر رہے گا اِس تحریک کو کچلنے کے لیے بھارت نے جہاں کرفیو لگا کر جنت نظر وادی کو جیل بنا دیا وہاں ہی ہمارے بھائیوں ،بہنوں ،اور بزرگوں پر وہ ظلم ڈھائے جس کی دنیا کے اندر کوئی مثال نہیں ملتی بھارت نے درندگی کی وہ مثال قائم کر دی جو رہتی دینا تک کوئی بھی کشمیری نہیں بھلا ُسکے گا ۔بھارت نے کشمیر پر جبرانہ قبضہ کیا ہوا ہے اور اُس کے بعد اِس جھوٹ پر ڈٹہ ہوا ہے کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے لیکن اُس کو یہ معلوم نہیں کہ جنت اور دوزخ کبھی اٹوٹ انگ نہیں ہو سکتے اگر دوسری جانب ہمارے وکیل بڑے بھائی پاکستا ن کی بات کی جائے تو وہ لائق تحسین ہے کہ اقوام عالم کے سامنے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے بھارت کو نگا کیا اور اُس کے چہرے سے نقاب ہٹا کر دنیا کو بتا دیا کہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد بھارت ہے جس نے کشمیریوں کو آزادی کو طویل عرصہ سے سلب کیا ہوا ہے اور دنیا کے بدترین ظلم ڈھارہا ہے ۔دوسری جانب کشمیریوں کی ہمیشہ سے آواز بہاد ،ناڈر ،جناب جنرل راحیل شریف نے جس طرح کشمیریوں کی ترجمانی کی اور مسئلہ کشمیر پر جس طرح موقف دیا لائق تحسین ہے۔

اقوام عالم کے سامنے میاں محمد نواز شریف کے تقرر کے بعد بھارت کو بہت ہی مرچی لگی اور کبھی پانی بند کرنے کی دھمکیاں دینے لگا اور کبھی جنگ کی اور اب اُس کی جانب سے سارک کانفر نس میں شرکت نہ کرنے کے اعلان کے بعد دنیا کو واضح پیغام مل گیا ہے کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے ۔اُڑی حملہ کی بات کی جائے تو انڈین میڈیا نے جس طرح پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی بہت ہی افسوس ناک ہے کہ انڈین میڈیا نے ہمیشہ سے کشمیریوں کی آواز کو دبانے میں بھارت کے اُن غنڈوں کا ساتھ دیا جو کشمیریو ں پر طویل عرصہ سے ظلم اور برابریت کے پہاڑ ڈھارہے ہیںبھارت شائد کسی خوش فہمی ہے کہ وہ پاکستان کو فتح کرئے گا وہ یہ بھول رہا ہے کہ پاکستان کہ افواج کے ساتھ کشمیر کا بچہ بچہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے اور انشاء اللہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرئے گا پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد۔

Kamran Arshad Sudden

Kamran Arshad Sudden

تحریر: کامران ارشد سدھن
آزادکشمیر
فون نمبر 03328567202