کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویثرن کے زیر اہتمام مجلس شام غریباں کے موقع پر مجلس شام غریباں پیش کی گئی جس سے علامہ طالب جوہری نے خطاب فرمایا۔مذکورہ مجلس کو جنرل منیجر کراچی مرکز محمد امین میمن نے پیش کیا۔مجلس شام غریباں کا دوسرا پروگرام پی ٹی وی ورلڈ اور پی ٹی وی گلوبل سے پیش کیا گیا۔
جس میں علامہ سلمان ترابی نے خطاب فرمایا۔مجلس کی ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیڈ آف کرنٹ افیئرز گلزار فاطمہ ہیں اور پیشکش محمد شکیل احمد کی ہے ۔سلام آخر اور نوحہ خوانی کراچی مرکز سے اسد جہاں نے پیش کیا۔حضرت امام حسین کی شہادت پر خواتین کی خصوصی مجلس ،مجلس حسین کراچی مرکز سے عالیہ احمد پیش کرینگی ۔اس مجلس کی مقررہ ندیم زہرہ ہیں جبکہ سوز خوانی عصمت سلطانہ اور نوحہ نقوی سسٹرز کی ہے۔کربلاکے حالات اور واقعات پر مبنی پروگرام آواز کربلا کراچی مرکز سے محمد شفیق چغتائی پیش کرینگے۔
جبکہ مہمان گرامی میں پروفیسر سحرا نصاری ،پروفیسر نجفی ،سعدات حسین توقیراور پروفیسر انیس عباس رضوی شامل ہیں ۔میزبانی کے فرائض امبرین حسیب نے انجام دیئے ۔مرثیہ تحت اللفظ میں نامور مرثیہ خواں آغا طالب اور عشرت ہانی ،میرانیس کے مرثیئے سے انتخاب نے مرثیہ پڑھا۔اس سلسلے کے دو پروگرامز پیش کئے گئے ۔مذکورہ پیشکش غلام مصطفی سولنگی نے کی ۔نوحہ خوانی میں شاہد سبزواری اور سید محمد تقی نے پڑھا۔مذکورہ پروگرام صوبیہ خانم نے پیش کیا۔محفل مسالمہ کراچی ٹیلی ویثرن سے سید فواد حسین نے پیش کیا۔مرثیہ نو تصنیف کا پروگرام مزمل شجراع نے اور سوز و سلام کے دو پروگرامز کراچی مرکز سے رانا طارف نے پیش کیا۔