دبئی (جیوڈیسک) ایشیا کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا آغاز پاکستان کی بیٹنگ سے ہوا۔ سمیع اسلم اور اظہر علی نے 215 رنز کا بڑا اوپننگ سٹینڈ دیا۔
سمیع اسلم کیرئیر کی اولین سنچری سکور کرنے میں ناکام رہے۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر 90 رنز بنا کر روسٹن چیز کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
ان کی اننگز میں 9 شاندار چوکے بھی شامل تھے۔ سنچری میکر اظہر علی نے میراتھن اننگز کھیلی، وہ 268 گیندوں پر 146 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اظہر کی اننگز میں 14 شاندار چوکے شامل تھے۔
اسد شفیق 33 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ گلابی گیند کے ساتھ جہاں پاکستانی بلے بازوں نے آزادانہ بیٹنگ کی وہیں ویسٹ انڈین باؤلر نڈھال بلکہ بے بس دکھائی دیئے۔