صومالیہ: زیر تعمیر ترک فوجی تعلیمی مرکز جنوری میں خدمات شروع کر دے گا
Posted on October 14, 2016 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Turkish Military Education Center
موغادیشو (جیوڈیسک) صومالیہ میں زیر تعمیر ترک فوجی تعلیمی مرکز ماہِ جنوری میں خدمات کا آغاز کر دے گا۔
تقریباً 400 ایکڑ اراضی پر قائم کیا جانے والا یہ مرکز بری، بحری اور فضائی حوالے سے نہایت پُر سہولت محل وقوع پر واقع ہے۔
عمارت موغادیشو ائیر پورٹ سے ایک ، موغادیشو بندرگاہ سے بھی ایک اور رجب طیب ایردوان ہسپتال سے 3 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
تین فوجی اسکولوں پر مشتمل اس عمارت میں صومالیہ سمیت دیگر افریقی ممالک سے بھی ہزاروں فوجیوں کو تربیت دی جائے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com