صفائی کے ناقص انتظامات پر متعدد ہوٹل اور بیکریاں سیل

CH EJAZ AHMED FOOD INSPECTOR

CH EJAZ AHMED FOOD INSPECTOR

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) فوڈ انسپکٹر تحصیل ٹیکسلا کی کاروائیاں ماہ ستمبر میں مضر صحت اشیاء کی فروخت ، صفائی کے ناقص انتظامات پر متعدد ہوٹل اور بیکریاں سیل ، مجوعی طور پر 65000جرمانے کئے گئے،چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو موثر بانے کے لئے ہر ممکن اقدمات کر رہے ہیں۔

کسی بھی شکائت کی صورت میں شہری ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں،انسانی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،قانون کی پاسداری سب پر لازم ہے،ضابطے کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،جعلی اشیاء کی اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گی۔

شہری ایسے عوامل کی نشاندہی کریں،فوڈ انسپکٹر چوہدری اعجاز احمد کی میڈیا سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سہیل چوہدری اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ تحصیل ٹیکسلاکی خصوصی ہدائت پر ماہ ستمبر 2016 میں متعدد کاروائیوں کے دوران ہوٹل ، بیکریاں اور اشیاء تیار کرنے والے کارخانوں پر چیکنگ کے دوران صفائی کے ناقص نظام پر متعدد دکانداروں کو وارننگ دی گئی۔

جبکہ متعدد ہوٹل ، بیکریاں سیل کی گئیں، مجموعی طور پر کل65000 جرمانے کئے گئے ،فوڈ انسپکٹر چوہدری اعجاز احمد کی بلا تفریق کاراوائیوں پر عوامی حلقوں کی جانب سے انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا،جبکہ اعلیٰ افسران کی جانب سے بھی انکی کارکردگی کو سراہا گیا۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038