تحریر : رضوان فاروقی، کراچی کراچی کی مصروف ترین شاہراہ شاہراہ فیصل پر قائم بلوچ پل کے نیچے کچر ے کا ڈھیر لگا رہتا ہے۔ انتظامیہ کچرا اٹھانے کے بجائے آگ لگا کر ماحول کو آلودہ کرتی ہے، آس پاس چھوٹی دکانوں پر راہ گیر وں کو بھی اس کچرے کے دھویں کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔
کچرا جلانے سے ماحول صاف نہیں ہوتا بلکہ ماحول کو اور آلودہ کیا جارہا ہے۔ اسی کے ساتھ ایک سروس روڈ بھی منسلک ہے جو بلوچ پل سے کراچی فوڈز جانے والی سڑک کی طرف بنی ہوئی ہے۔یہ سڑک بھی کافی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے یہاں سے ٹریفک کا اژدھام رہتا ہے۔
اکثر شاہراہ فیصل کی مین روڈ پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سروس روڈ کی خستہ حالت ہے جو انتظامیہ کی جانب سے مرمت کی توجہ کا مرکز ہے۔ لیکن شاید انتظامیہ ناواقف ہے اسی روڈ پر کئی آفسس بھی قائم ہیں جس کی وجہ سے وہاں کام کرنے والوں کو بھی کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔
Rubbish
وزیر اعلی سندھ فوٹو سیشن کے بجائے عملی اقدامات کرتے ہوئے بلوچ پل کے نیچے کچرا کنڈی کو ختم کرائے۔ کمشنر کراچی اور وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل ہے کہ اس سڑ ک کی مرمت کروائی جائے تاکہ مین شاہراہ فیصل کا ٹریفک بھی رواں ہوسکے اور وہاں کے راہگیروں کو بھی آسانی ہو۔