شیخوپورہ کی خبریں 15/10/2016

Walk

Walk

شیخوپورہ (حامد قاضی سے) نابینا ہونے کے باوجود تعلیم مکمل کی اور شعبہ تدریس سے منسلک ہوا سہولیات کی فراہمی اور حوصلہ افزائی پر معاشرے اور حکومت کا شکر گزار ہوں۔ پروفیسر عمر دراز ڈوگر معذور افراد معاشرے میں برابر کا حصہ رکھتے ہیں در حقیقت ان کے حقوق ہم سب پر فرض ہیں خصوصی افراد کے لئے تمام تر اداروں اور تفریحی مقامات پر رسائی کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے ڈی او سی محبوب عالم نے اس ضمن میں ڈی سی او ارقم طارق کی ہدایت پر ایک مہم شروع کر دی گئی ہے جس کے تحت سکول کالجز اور دیگر مقامات پر سپیشل پرسنز کے لئے خاص طور پر والکنگ ریمپس اور باتھ روم بنائے جائیں گے اس حوالے سے ڈی او سی محبوب عالم کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے ممبران میں نابینا افراد کے نمائندہ پروفیسر عمر دراز ڈوگر بھی شامل ہیں سپیشل پرسنز کے لئے اقدامات پر تمام نمائندگان نے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ حکومت پنجا ب کی خصوصی ہدایت پر ضلع شیخوپورہ میں محکمہ سوشل ویلفئیر ،بیت المال کے ذریعے 43 افراد کو مختلف محکموں میں نوکریاں فراہم کی گئی ہیں ۔10نابینا وی آئی پیز ہیں 07افراد گونگے بہرے ہیں اور 26 فزیکل معذورافراد ہیں مختلف محکموں میںاپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیںاسی طرح پنجاب حکومت نے فیکٹریوں میں بھی معذور افراد کے لئے کوٹہ رکھا ہو ا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ میں معذور افراد کے لئے کرایہ 50%کرایہ کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی ایچ کیو شیخوپورہ میں گونگے بہرے اور معذور افراد کے لئے آلات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں علاوہ ازیںکوٹ عبدالمالک اور قلعہ ستار شاہ کی یونین کونسلز میں معذور افراد کی تعداد معلوم کرنے کے لئے سروے جاری ہے جبکہ ٹانگ ،لینز،آنکھوں کا آپریشن اور بازو وغیر ہ مفت لگوانے کے لئے معذور افراد ڈی او سوشل ویلفئیر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔تحفظ سفید چھری کے حوالے سے منعقدہ سیمیناراور واک کے موقع پر چوہدری محمد اکرم ورک ،چئیر مین ڈی سی سی،حاجی محمد اصغر ورک صدر اساس ویلفئیر فائونڈیشن،رانا ماجد علی جنرل سیکرٹری المصطفے سوسائٹی،سردار عمر دراز ڈوگرصدر پنجاب بلائنڈ ویلفئیر سوسائٹی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) دودھ میں ملاوٹ کرنے والے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر عاشق حسین ڈوگرنے ضلع کونسل ہال شیخوپورہ میںمحکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام 12ویں دودھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹرغلام محمد گل،ای ڈی او زراعت مشکور احمد ،ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق محمود ،کے علاوہ زمینداروں ،کسانوں ،دودھ فروشوں سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی،انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں کانفرنسیں منعقد کی جارہی ہیں جس میں لوگوں کو خالص دودھ کے فوائد اور ملاوٹ شدہ دودھ کے نقصانات کے بارے آگاہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈبہ والااور خشک دودھ سے مختلف بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں جو کہ انسان کے لئے نقصان دہ ہے لوگوں کو چاہیے کہ بھینسوں کا خالص دودھ استعمال کریںجس سے جسمانی نشوونما میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔دودھ پیدا کرنے کے لئے جانوروں کو چارہ ،ونڈا ،کھل بنولہ میں ملاوٹ کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے ملاوٹ کو روکنے کے لئے 70%کنٹرول کر چکے ہیں۔