برمنگھم (تنویر کھٹانہ) کشمیریوں کو سیاسی نمائش اورذاتی مفادات سے باہر نکل کر اور شہدا کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوۓ مثبت فیصلے کرنے ہونگے۔ دنیا کی مہذب قوموں کی طرح اپنے حقوق کے حصول کے لیے متفق ہونا چاہئیے۔ جن منظم قوموں نے کشمیر کے بعد اپنی آزادی کی تحریک چلائی وہ آج اپنی منزل مقصود پر پہنچ چکیں ہیں یا قریب ترین ہیں۔
ان خیالات کا اظہار مسلم ایکشن فورم کے چئیرمین صاحبزادہ محمد رفیق چشتی اور تحریک اقبالستان کے چئیرمین ڈاکٹر محمد عارف نے کیا اس موقع پر آرگنائزر اقبالستان موومنٹ برطانیہ راجہ امجد خان اور مسلم لیگ نون برطانیہ کے مرکزی رہنما عرفان بٹ بھی موجود تھے۔ راجہ امجد خان نے کہا کہ ہماری کشمیری قوم منقسم ہے۔ چھوٹی چھوٹی سیاسی کا جاں ذاتی تشہیر کی خاطر ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی جنگ میں خاطر تحریک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ آپس کی چپقلش انڈین عزائم کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ اگر برطانیہ کی کشمیری کمیونٹی متفق ہو کر مظاہرے کریں تو برطانوی حکومت ہمارے معاملات میں مداخلت کر سکتی ہے۔ مختلف مظاہرے مختلف ریلیاں ہمارے کاز کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
ہمیں متحد ہو کر سیاسی پارٹیوں سے بالاتر ہو کر کشمیر کاز کیلیے ان خود پسندی کے شکار رہنماؤں کو بے نقاب کرنا ہوگا عالمی برادری بھی اسی وقت ہماری مدد کرے گے جب ہم سب متحد ہوۓ۔ایسے رہنماؤں کو یہ بات باور کروانی ہوگی کہ ذاتی شہرت کی خاطر کشمیر کی اس تحریک کو نقصان نہ پہنچاؤ۔ہمیں متحد اور متفق ہو کر عالمی برداری کو ایک ہی پیغام دینا کو گا کہ ہم بھارتی مظالم سے کشمیر کی آزادی تک اپنی پر امن تحریک جاری رکھیں گے۔