بدین (عمران عباس) سول اسپتال بدین کے پرائیوٹ گارڈوں کی جانب سے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین سے بدتمیزی۔ گارڈوں کی جانب سے خواتین مریضوں سے بدسلوکی کی ویڈیو بنانے پر کیمرہ توڑنے اور زدوکوب کرنے کی کوشش۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ٹی این کے سینئر کیمرہ مین علی میمن اپنی والدہ کے علاج کے لئے سول اسپتال بدین پہنچے جہاں موجود سیکورٹی گارڈ جبار ملاح خواتین کے ساتھ بدسلوکی میں مصروف تھا۔ نجی چینل کے کیمرہ مین علی میمن فوری طور پر اس واقع کی ویڈیو بنائی۔ ویڈیو بنتے دیکھ کر گارڈ جبار ملاح غصے میں آگ بگولا ہو گیا اور اس نے کیمرہ مین علی میمن سے بدتمیزی کرنے کے ساتھ اسکا کیمرہ توڑنے اور زدوکوب کرنے کی کوشش کی۔
اس موقع پر بدین کی میڈیا ٹیم اورتمام ٹی وی چینلوں کے کیمرہ مین جمع ہو گئے اور انہوں نے سیکورٹی گارڈ کی بدتمیزی کے خلاف سیکورٹی انچارج علی نواز خاصخیلی سے احتجاج کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سول انڈس اسپتال بدین ڈاکٹر اختر عزیز سےفون پر بھی احتجاج کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ بروز پیر نجی ٹی او کے کیمرہ مین کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے پر بدین میں انکی موجودگی میں انکوائری کی جائے گی۔