کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 30 اکتوبر دھرنے سے باز رہنے اور پارلیمانی سیاست کے ذریعے تبدیلی و انقلاب کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس انکشافات کے بعد حکمرانوں کے احتساب کے مطالبہ کی شدت اور حکمران جماعت کی گرتی ہوئی عوامی مقبولیت یقینا کسی سے پوشیدہ نہیں ان حالات میں تحریک انصاف کی احتسابی تحریک یقینا حکومت کیلئے آخری دھکا ثابت ہوسکتی تھی مگر عین وقت پر بھارتی سرحدی جارحیت اور کشمیر میں بھارتی مظالم پر اچانک ہونے والا عالمی واویلہ یقینا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کو کسی ایسی غیبی قوتوں کی حمایت حاصل ہے جو ہر بار مشکل حالات میں حکومت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرکے حکومت مخالف تحریک و جذبات کو قوم کیلئے نا پسندیدہ بنادیتی ہے اور عوام دشمن‘ فوج مخالف اور ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے مترادف اقدامات پر بھی خاموشی حب الوطنی کیلئے لازم قرار پاتی ہے اسلئے جب تک ”را“ کا پاکستان سے وجود نہیںمٹ جاتا‘ طالبان دہشتگردوں کامکمل خاتمہ نہیں ہوجاتا اور بھارت و اسلام دشمن قوتیں شکست و ریخت سے دوچار نہیں ہوجاتیں اس وقت تک پاکستان و عوام کے مفادات کے تحفظ و حصول کی کوئی بھی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی !۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوام پاکستان اس بات کے معترف ہیں کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے اور دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر قابض ہونے والے نہ صرف کرپشن کے ذریعے لوٹمار کررہے ہیں بلکہ بیرون ملک آف شور کمپنیز بناکر قومی سرمائے کی بیرون منتقلی جیسا قبیح و بھیانک جرم کرکے ملک و قوم کی جڑوں پر بھی وار کررہے ہیں۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے کہا ہے کہ اقتدار و اختیار کے سہارے ملک و قوم کو لوٹنے والے نہ صرف محب وطن قرار پارہے ہیں بلکہ حب الوطنی کے سا خود ساختہ ٹائٹل اور احتساب سے تحفظ کیلئے اختیار و اقتدار کے سہارے سازشوں کے ایسے جال بن رہے ہیں ملک و قوم کے مستقبل کیلئے ہی نہیں بلکہ فوج جیسے ادارے کے تشخص کیلئے بھی انتہائی خطرناک ہیں اور اگر قوم اور فوج نے ان سازشوں ہاتھوں کو احتساب کے آہنی ہتھوڑے سے نہیں کچلا تو کمیشن کے حصول کیلئے بڑے منصوبے بناکر غریب عوام کی گردن پر چھری چلانے والے فوج کے تشخص کے بعد قومی اتحاد و یگانگت پر بھی وار کریں گے اسلئے اب قوم کو جمہوریت کے نام پر بادشاہت کے ذریعے عوام کو غلام بنانے والوں کیخلاف کھڑا ہونا ہی پڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) فوج کیخلاف تلخی پیدا کرنے کیلئے سازش کے تحت شائع کرائی جانے والی خبر پر حکومت کو شٹ اپ کال فوج کا استحقاق اور خبر شائع کرانے والوں کیخلاف کاروائی حکومتی فریضہ ہے مگر حکومت کی جانب سے خبر لیک کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی بجائے خبر شائع کرنے والے اخبار اور اس کیخلاف کاروائی کا عندیہ آمرانہ اقدام اور آزادی صحافت حملے کے مترادف ہی نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ خبر کی اشاعت کے پیچھے حکومتی اہداف و مقاصد پوشیدہ تھے ۔پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ ڈان کے رپورٹر سیرل المائڈہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حکومتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی مفادات و اختیارات کیلئے فوج کو بدنام کرنا نہ تو جمہوری طرز عمل ہے اور نہ ہی حب الوطنی جبکہ اپنی گردن بچانے کیلئے صحافت کیخلاف اقدامات یقینا مستقبل کی مزید مشکلات کا پیش خیمہ ہے !۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنماوں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ودیگر نے عالمی ادارے کی جانب سے 2030ءتک پاکستان و بھارت سمیت 45 ممالک میں خوفناک غذائی قلت کی نشاندہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زرعی اراضی پرآباد کاری اور فلیٹ و ہاوسنگ اسکیموں پر پابندی عائد کرتے ہوئے زراعت کے فروغ کیلئے منصوبوں کی تشکیل و تکمیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2030 ءکی غذائی قلت سے پاکستانی قوم کو محفوظ رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ حکمران طبقات ذراعت کے تحفظ و فروغ پر خصوصی توجہ دیں اور قومی مستقبل کے تحفظ کے نام پر کمیشن و کرپشن کیلئے بڑے منصوبے بنانے کی بجائے ذراعت کے تحفظ کے منصوبے بنائیں جائیں کیونکہ ٹرینوں ‘ سڑکوں ‘ کاریڈوروں اور بسوں سے استفادہ قوم اٹھاتی ہے مگر قوم کو زندہ ‘ توانا اور تندرست و فعال رکھنے کیلئے غذا اولین ضرورت ہے اور غذائی قلت کا شکار قوم کیلئے بڑے منصوبوں کی حیثیت صحرا میں پانی سے محروم خوبصورت نظاروں سے زیادہ نہیں ہوگی !۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے قائم مقام جنرل سیکریٹری سلیم لودھی نے آفس سیکریٹری مصطفی خان کے ہمراہ میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے الیکشن کمشنر امیر علی پٹی والا نے فیڈریشن کے انتخابات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیںاور انتخابات کے شیڈول کے حوالے سے فیڈریشن میں شامل میمن ‘ کچھی ‘ کاٹھیاواڑی ‘ بوہری ‘ کھتری ‘ اسماعیلی ‘ پٹھان ‘ بلوچ ‘ شیدی ‘ سندھی اور دیگر برادریوں کی نمائندہ جماعتوں سے مشاورت جاری ہے جس کی تکمیل کے بعد انتخابی شیڈول جاری کردیا جائے گا ۔سلیم لودھی نے مزید بتایا کہ اس حوالے الیکشن کمشنر کی ہدایت پر سرکولر جاری کردیا گیا ہے جس کی جماعتوں تک ترسیل کی ذمہ داری آفس سیکریٹری مصطفی خان کو تفویض کی گئی ہے جبکہ سرکولر میں فیڈریشن کی تمام جماعتوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ نمائندہ جماعتوں کے منتخب صدور ‘ سیکریٹریز اور خازن اندرون 15 یوم فیڈریشن کے الیکشن کمشنر امیر علی پٹی والا سے رابطہ کرکے الیکشن کمیشن میں اپنی جماعت کی رجسٹریشن کی تجدید یقینی بنائیں اور فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اپنے ووٹ کی تصدیق و تجدید کو بھی یقینی بنائیںاور انتخابات کو منظم ‘ شفاف ‘ غیر جانبدارانہ ‘ غیر متنازعہ اور اطمینان بخش بنانے کیلئے الیکشن کمشنر کو اپنی تحریری تجاویز و آراءسے بھی آگاہ کریں!۔