فیصل آباد کی خبریں 15/10/2016

Hafiz Tahir Jameel

Hafiz Tahir Jameel

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماو صدر منٹگمری بازار حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ قومی سلامتی ہمیںسب سے پہلے اورزیادہ عزیز ہونی چاہیے’ ریٹنگ میں بہتری کی امید دل میں رکھ کر ملکی مفادات کے خلاف کچھ لکھنا یہ بہت بڑا ظلم ہے’ پاکستان کا میڈیا بلاشبہ آزاد اور جمہوریت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کررہا ہے’ اس بات سے بھی انکار نہیں کہ میڈیا ہی سب سے بہترین اپوزیشن ہوتا ہے کیونکہ اسمبلی میںاتنے مسائل اپوزیشن اجاگر نہیں کرتی جتنی میڈیا کرتا ہے’ میڈیا نمائندگان بھی ایسی خبروں سے گریز کریں جس سے ملکی مفادات کو خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہو’ انہوں نے کہا کہ انگریزی اخبار کے صحافی سرل مائیڈل کی سٹوری نے بھارت جسے بزدل دشمن ملک کو بلاوجہ پراپیگنڈا کا موقع دیا اور ملک کی جگ ہنسائی علیحدہ ہوئی لہٰذا رپورٹنگ کے معاملے میںجس قدر احتیاط برتی جائے اتنی ہی بہتر ہے حافظ طاہر جمیل نے کہا کہ دو روز قبل چیف جسٹس کے حوالے سے بھی ایک خبر شہ سرخیوں کے ساتھ شائع کی گئی مگر اگلے ہی روز چیف جسٹس نے اس کی تردید کردی’ جس وقت عدالت میں کسی کیس کی سماعت ہوتی ہے تو جج صاحبان دونوں اطراف کے وکلاء کی بات سن کر ریمارکس پاس کرتے ہیں مگر ہمیشہ ججز کے یکطرفہ ریمارکس رپورٹ کئے جاتے ہیں جو کہ سنسنی کا باعث بنتے ہیں ‘ ہم مطالبہ کرتے ہیںکہ ججز کے ریمارکس رپورٹ کرنا بند کرتے ہوئے ان ججز کے فیصلوں کو میڈیا میں جگہ دی جائے تاکہ عوام اور دنیا کو معلوم ہو سکے کہ پاکستانی عدلیہ کس قدرتیزی کیساتھ انصاف کررہی ہے اورعوام کو اپنی عدلیہ پر مکمل بھروسہ ہے ‘ یکطرفہ ریمارکس خانہ جنگی کا بھی باعث بن سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Zulfiqar

Zulfiqar

فیصل آباد: متوقع سٹی میئر ذوالفقاراحمد شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسلام آباد بند کرنے کی تاریخ میں ردوبدل کا اعلان کرکے اپنی ابتدائی شکست تسلیم کر لی ہے یہ تاریخ صرف تبدیل ہی نہیں ہوگی بلکہ میوزیکل شو کو مؤخر کرنے کا بھی اعلان متوقع ہے کیونکہ انہیں فی الحال عوام کی جانب سے رسپانس نہیں مل رہا ‘ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میںجب ملک انتہائی سبک رفتاری کے ساتھ ترقی کی منازل طے کررہا ہو ‘ دنیا بھر کے ممالک تیزی کے ساتھ سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کا انتخاب کررہے ہوں تو ایسے میں بلاوجہ کی احتجاجی کالیں وطن عزیز کا امیج خراب کرنے کا باعث بن سکتی ہیں’ جب وطن عزیز میں مکمل اندھیروں کا راج تھا اور روزانہ 22 گھنٹے تک بجلی بند ہوتی تھی تو اس وقت کسی کو ایسے میوزیکل شوز کرنے کا خیال نہیں آیا آج جب کہ سی پیک منصوبے انتہائی تیزی کے ساتھ تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیںاور چین 46 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کررہا ہے تو غیر ملکی ایجنٹوں کودھرنوں اورمیوزیکل شو کی یاد ستانے لگی ‘ انہوں نے کہا کہ عمران کو مشورے دینے والا ”شیدا چھڑا ” خود تو کسی قابل نہیں مگر وہ عمران کے کاندھے استعمال کرکے سیاسی شہید بننے کا خواہاں ہے مگر حکومت اس کی یہ خواہش کسی صورت بھی پوری نہیں ہونے دیگی جو لوگ 30 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت بند کرنا چاہتے ہیں تو وہ یاد رکھیں حکومت اس روز اسلام آباد کھلا رکھنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے اس روز اگر کچھ ہوتا ہے تواس کے ذمہ دار میوزیکل شو کے آرگنائزر ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Hafeez Bawa

Hafeez Bawa

فیصل آباد : امیدوارسٹی میئر عبدالحفیظ باوا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی بہترین حکمت عملی سے ملک میں معاشی انقلاب آچکا ہے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کو یقینی بناکر کاشتکاروں کے دل جیت لیے ہیں ۔ کاشتکار کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو بنیادی سہولیات فراہم کرکے زراعت کے شعبہ میںانقلابی اقدامات اٹھائے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے کسی سطح پر کوئی ابہام نہیں رکھتی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے عسکری وسیاسی قیادت ایک پیچ پر ہیں۔سیکورٹی خطرات اندرونی ہوں یا بیرونی سمجھوتہ نہیں ہوگا’ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ملکی معاملات کے حل کے لیے کوشاں ہے اور حکومت ملک کودرپیش چیلنجز اور مسائل کے حل کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھارہی ہے۔