آرپار دکھائی دینے والا شفاف ٹی وی تیار

LED

LED

پیناسونک نے جاپان میں جاری سی ٹیک نمائش میں دنیا کا پہلا شفاف ٹیلی ویژن پیش کردیا جس کے آر پار دکھائی دیتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فلیٹ سکرین ٹیلی ویژن کی تیاری میں آرگینک ایل ای ڈی کی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کی بدولت سکرین کی ہر پکسل بذاتِ خود روشن ہوتی ہے۔

اس کے برعکس عام فلیٹ سکرین ٹی وی میں ہر پکسل کے پیچھے ایک ننھی سی ایل ای ڈی موجود ہوتی ہے جو اسے روشن کرتی ہے۔

سوئچ آف ہونے پر یہ ٹیلی ویژن کسی شیشے کی طرح شفاف ہوجاتا ہے جس کے آر پار دکھائی دیتا ہے جبکہ آن کرنے پر یہ غیر شفاف ہوجاتا ہے جس پر مختلف مناظر دکھائی دینے لگتے ہیں۔

شفاف ہونے کے علاوہ یہ لچکدار بھی ہے یعنی اسے کسی الماری میں کثیر المقاصد شیشے کے طور پر لگایا بھی جاسکتا ہے جس سے جگہ کی بھی بچت ہوگی۔

پیناسونک کا کہنا ہے کہ فی الحال اس شفاف ٹیلی ویژن کا آزمائشی نمونہ ہی تیار ہے جسے مزید بہتر بنانے کے بعد 2018 تک فروخت کیلئے پیش کردیا جائیگا۔