کراچی کی خبریں 17/10/2016

Karachi

Karachi

گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے حوالے سے ان کی پارٹی وقائدین سے جواب طلبی ہونی چاہئے
معطل اراکین کے اسمبلی میں داخلے پر پابندی لگائی جائے ‘ ایم آر پی
معطل اراکین پارلیمان سے بحالی تک تمام مراعات ‘ سہولیات اور اختیارات واپس لئے جائیں
الیکشن کمیشن کی رٹ کو چیلنج کرنے والے ان اراکین پارلیمان کو تاحیات نااہل قرار دیا جانا چاہئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن کی ہدایات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے نوقت مقررہ تک سالانہ مالیاتی گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطلی کو الیکشن کمیشن کا جرا ¿تمندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن معطل اراکین پارلیمان پر لگائی گئی قومی و صوبائی اسمبلی کی کاروائیوں میں حصہ نہ لینے کی پابندی کے اطلاق کو یقینی بنایا جائے اور ان آخری کو گوشوارے جمع کرانے کےلئے ایک ماہ کی مزید مہلت دی جائے مگر اس ایک ماہ کیلئے ان تمام اراکین پارلیمان کو تنخواہ سمیت تمام سرکاری مراعات‘ سہولیات اور ہمہ اقسام اختیارات کے استعمال سے بھی روکا جائے جبکہ حتمی مہلت میں بھی گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین پارلیمان کی نہ صرف رکنیت منسوخ کرکے ان کے حلقوں پر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں بلکہ الیکشن کمیشن کی رٹ کو چیلنج کرنے والے ان اراکین پارلیمان کو تاحیات نااہل بھی قرار دیا جائے ۔ امیر پٹی نے مزید کہا کہ جماعتی بنیادوں پر ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہونے والے اراکین پارلیمان کے ہر اقدام کی ذمہ دار وہ جماعت ہے جس کے ٹکٹ پر اراکین پارلیمان کامیاب ہوا ہے اسلئے گوشواروں کے حوالے پارٹی قائدین کو بھی نوٹس بھجوایاجائے اور اس سلسلے میں تعاون نہ کرانے والے قائدین و سیاسی جماعتوں کیخلاف بھی تادیبی کاروائی کی جائے !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان انصاف و مساوات کے نظام سے محروم ہے ‘ جی کیو ایم
قائدملت کے قتل اور قائد اعظم کی ہلاکت نے پاکستان کو ہمیشہ کیلئے سامراجیوں کا باجگزار بنادیا
لیاقت علی خان کے قتل کا مقصد پاکستان کے اقتدار پر استحصالی قوتوں کو قابض کرانا تھا ‘ سورٹھ ویر
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر گجراتی قومی موومنٹ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ 18اگست1947ءکو پاکستان کے پہلے وزیراعظم کا حلف اٹھانے والے لیاقت علی خان کو 16اکتوبر کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران شہید کردیا گیا جبکہ بانی پاکستان اور وطن عزیز کے پہلے گورنر جنرل کو اس لئے مروادیا گیا تاکہ پاکستان کے اختیار و اقتدار پر انگریز سرکار کے نمک خوار قابض ہوکر اس مملکت خداداد کو سامراجی قوتوں کی مرضی ومنشاءکی پالیسی کے مطابق چلاسکیں اور اس بات کے اقرار میں کسی کو کوئی شرمندگی نہیں کہ قائد ملت لیاقت علی خان اور بابائے قوم قائد اعظم کے قاتل اپنی سازش و ارادوں میں مکمل طور پر کامیاب رہے جس کی وجہ سے پاکستان پر آج تک قومی حمیت و غیرت ‘ وطن پرستی و عوام پرستی ‘ دیانتداری و حق پرستی کے جذبات و اوصاف رکھنے والے قائدین و حکمرانوں اور انصاف و مساوات کے نظام سے محروم ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ تحقیقات کے باوجود نہ تو قائد اعظم کی وفات اصل اصل حقائق منظر عام پر لائے گئے اور نہ ہی قائد ملت کے قاتلوں و قتل کے محرکات سے قوم کو آگاہ کیا گیا !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کرپٹ سیاستدان پاکستان کیلئے بھارت سے بڑا خطرہ ہیں ‘ راجونی اتحاد
کرپٹ عناصر کے یکساں احتساب سے انکار قومی مفادات کیخلاف اور حب الوطنی کے منافی ہے
کرپشن کو تحفظ دینے کی سیاست پاکستان کو دہشتگردوں سے زیادہ نقصان پہنچارہی ہے‘ امیر علی سولنگی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اس کی بات کو برحق قرار دیا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں نے پاکستان کو بھارت سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔ راجونی رہنما ¶ں کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن کا خاتمہ ہے جس کیلئے سب کا یکساں احتساب ضروری ہے اسلئے احتساب سے انکار یا اس کی راہ میں رکاوٹ نہ تو کسی بھی طور ملک و قوم کی خدمت ہے اور نہ ہی کسی بھی طرح حب الوطنی یا وطن پرستی کے ذمرے میں آتا ہے جبکہ انصاف و احتساب کی راہ میں دراڑیں پیدا کرنے والے یقینا ملک و قوم سے مخلص نہیں اسلئے ان کیخلاف قانونی و تادیبی کاروائی عدلیہ کا فریضہ ہے یا پھر جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی طرح قومی و عوامی مفادات اور انصاف و مساوات کے قومی نظام کا تحفظ بھی افواج پاکستان کی ذمہ داری ہے !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارتی مفادات کیلئے حسینہ واجد بنگلہ دیش کو بھی توڑ سکتی ہیں ‘ سولنگی اتحاد
مودی کی خوشی و خوشنودی کیلئے اکستان سے سفارتی تعلقات کے خاتمہ سمیت وہ کچھ بھی کرسکتی ہیں
پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی و بھارتی مدح سرائی حسینہ واجد کے نطفے و خون میں شامل ہے‘ امیر سولنگی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سلامتی پاکستان کی خاطر قیام بنگلہ دیش کی بھارتی سازشوں کی مخالفت کرنے والے محب وطن پاکستانیوں کی بنگلہ دیش میں پھانسیوں کا تسلسل اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی ایجنسی ”را“ کی مدد سے اپنے اقتدار کیلئے پاکستان کو دولخت کرکے بنگلہ دیش قائم کرنے والے پاکستان دشمن کی بیٹی حسینہ واجد بھی پاکستان دشمن اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ”را “ کی ایجنٹ ہے جسے اپنے باپ کی طرح اقتدار و اختیار اس قدر عزیز ہے کہ وہ بنگلہ دیش کی وزارت عظمی پر اپنا تسلط و قبضہ قائم رکھنے کیلئے بھارتی ایماءپر بنگلہ دیش کے ٹکڑے اور حصے بخرے کرسکتی ہے ۔بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جانب سے ایکبار پھر پاکستان مخالف بیان کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنما ¶ں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ودیگر نے کہا کہ پاکستان سے نفرت اور اس کیخلاف ہرزہ سرائی اور بھارت کی مدح سرائی حسینہ واجد کے نطفہ و خون میں شامل ہے اوران کی اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی خوشنودی کیلئے سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کرنے والی حسینہ واجد مودی کی خوشی کیلئے پاکستان سے سفارت تعلقات تک منقطع کرسکتی ہیں!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جونا گڑھ فیڈریشن کا انتخابی شیڈول جلد جاری ہوگا ‘ الیکشن کمشنر
ذاتی مفادات کیلئے اجتماعی مفادات کو نقصان پہنچانے کی روایت سے ہر سطح پر گریز کی ضرورت ہے
ذاتی مفاد و عنادپرستی جونا گڑھ کی پاکستان سے الحاق کی تحریک اور کمیونٹی مستقبل کیلئے خطرناک ہے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے الیکشن کمشنر امیر علی پٹی والا نے ‘ فیڈریشن کے قائم مقام جنرل سیکریٹری سلیم لودھی اور آفس سیکریٹری مصطفی خان کے ہمراہ میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی منتخب کابینہ کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد منتخب صدر اقبال ساند اور جنرل سیکریٹری عبدالعزیز عرب6ماہ قبل سابقہ ہوچکے ہیں مگر آج بھی خود کو صدروسیکریٹری کی حیثیت سے متعارف کراکر کمیونٹی کیلئے مسائل و مصائب پیدا کرنے کیساتھ اس میں انتشار و نفرت کو بھی جنم دے رہے ہیں جو کسی بھی طور جونا گڑھ کی پاکستان سے الحاق کیلئے کی جانے والی پر امن جدوجہد اور جونا گڑھ کمیونٹی کے مستقبل و مفاد کے حق میں نہیں ہے اسلئے ذاتی مفادات کیلئے کمیونٹی و اجتماعی مفادات کو نقصان پہنچانے کی روایت سے ہر حال میں اور ہر سطح پر گریز کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے جونا گڑھ فیڈریشن کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن غیر جانبدارانہ ‘ شفاف اور منصفانہ انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور فیڈریشن میں شامل جماعتوں و ووٹرز کی رجسٹریشن و تجدید و عمل جاری ہے جس کے مکمل ہوتے ہیں انتخابی شیڈول جاری کردیا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں قائم مقام جنرل سیکریٹری سلیم لودھی نے سرکولر بھی جاری کردیا ہے جسے تمام جماعتوں تک یقینی ترسیل کی ذمہ داری آفس سیکریٹری مصطفی خان کو تفویض کی گئی ہے !