کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیمی نظام کی بہتری اور جہالت کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اُٹھانا ہوگا ،ملک سے دوہرے تعلیمی معیار کو ختم کرنا ہوگا جس ملک میں تعلیمی معیار بہتر ہوگی وہ ملک ترقی سے ہمکنار ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے رفاہ عام کے علاقے میں مقامی این جی اوز کے زیر اہتمام امن کے موضوع سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں تعلیمی ماہرین ،اساتذہ و طلباء کے علاوہ والدین کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ جہالت کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا جائے اور سرکاری اسکولوں میں درس و تدریسی معیار کو بہتر بنا یا جائے انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ حصول علم پر بھر پور توجہ دیں اور اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے دنیا میں اپنے والدین ،اساتذہ اور ملک کا نام روشن کریں رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے سماجی ادارے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ قیام امن کے لئے طلباء و طلبات میں شعور اُجاگر کرنے کا جو بیڑا انہوں نے اُٹھا یا ہے وہ احسن قدم ہے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہاکہ علم کو فروغ دیکر ہی قیام امن کی بنیاد کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے مقررین نے کہاکہ نوجوانوں کو علم کے ساتھ ساتھ منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے غیر نصابی صحت مند سرگرمیوں کی طرف بھی راغب کرنا ہوگا ،انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ملک میں علم کے فروغ کے لئے اقدامات کے ساتھ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے مواقع بھی فراہم کرے۔ میڈیا سیکریٹری