فیصل آباد کی خبریں 17/10/2016

Lions Club

Lions Club

فیصل آباد: سماجی و فلاحی تنظیمیں ملک کی تعمیر و ترقی خوشحالی اور بنیادی مسائل کے حل کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اللہ تعالیٰ بھی ایسے بندوں کو پسند کرتا ہے جو اسکے دیے ہوئے مال میں سے انسانیت کی بھلائی اور انکی فلاح وبہود کیلئے خرچ کر تے ہیں ،مخیر حضرات صیحی اور عملًا خدمت خلق کرنے والی فلاحی تنظیموں کی سرپرستی کیلئے آگے آئیں،ان خیالات کا اظہار لائنز وائس ملٹی پل کونسل چیئر پرسن پاکستان محمد اظہر چوہدری نے فرینڈز یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ فیصل آباد کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے تنظیم کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اجلا س سے تنظیم کے چیف آرگنائزر راشد منیر چیئرمین اعجاز فاروق ،صدر میاں حسیب اللہ شاہد اور جنرل سیکریٹری محمدا رشد انصاری نے بھی خطاب کیا، اجلاس میں متفقہ طور پر عرفان محمود یونیک کنسٹرکشن کمپنی والے کو فرینڈز یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن فیصل آباد کا سرپرست چنا گیا اور اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم کے زیر اہتمام شہباز ٹائون بی بلاک میں عنقریب عائشہ صدیقہ ٹرسٹ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جا ئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: نعیم اعجاز انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انکے حلقہ یونین کونسل 267 محلہ لیاقت آباد نمبر 1,2اور محلہ کوثر آباد میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے حلقہ کے سینٹری ورکرز کئی کئی روز تک صفائی نہیں کرتے اگر کبھی صفائی کر بھی دیں تو کوڑے کی بنائی گئی ڈھیریاں نہیں اٹھاتے بلکہ انہیں وہی پر آگ لگا دیتے ہیں جس سے ما حول مزید آلودہ ہو جاتا ہے حلقہ کے سینٹری انسپکٹر خالد محمود اور سینٹری ورکر (ایڈیشنل چارج سینٹری سپروازئر)کاشف ریاض ملک کو بھی متعدد بار شکایات کی گئی لیکن وہ بھی سینٹری ورکرز کے خلاف کوئی ایکشن لینے سے گھبراتے ہیں حلقہ یونین کونسل کے نو منتخب چیئرمین ،وائس چیئرمین کہتے ہیں کہ ہمارے پاس عملہ صفائی کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار نہ ہے ہم مجبور اور بے بس ہیں اور نہ ہی عملہ صفائی ہماری کوئی بات مانتا ہے اس سلسلہ میں نعیم اعجا انصاری ایڈووکیٹ نے ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فیصل آباد سے انکے دفتر میں ملاقات کر کے تمام تر صورتحال سے آگاہ کیااور مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سینٹری انسپکٹر ،سینٹری سپروائزر کو فی الفور تبدیل کر کے انکی جگہ کسی بھی محنتی دیانتدار اور کام پسند کو لگایا جائے،ایم ڈی عماد گل نے انہیں یقین دلایا ہے کہ آپکی شکایات کا فوری نوٹس لے لیا ہے اور آئندہ آپکو شکایت کا موقع نہیں ملے گا نا اہل اور کام چورعملہ صفائی کیلئے محکمہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں قطعاً کوئی گنجائش نہ ہے۔