حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات آج ہوں گے

PML-N

PML-N

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے انٹر اپارٹی انتخابات آج ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف ایک بار پھر پارٹی صدارت کے امیدوار ہیں جبکہ مختلف عہدوں کے لیے لیگی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پارٹی صدر، چیئرمین، چھ سینئر نائب صدور، سیکریٹری اطلاعات اور سیکرٹری مالیات کے عہدوں پر انتخاب ہو گا۔

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان پر وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا عمران خان کا مقصد صرف جمہوری عمل میں رخنہ ڈالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ عمران خان کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں وہ اپنی خواہشوں اور خوابوں کے غلام بن چکے ہیں۔