آئرلینڈ ڈبلن (فرخ وسیم بٹ) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و بربریت کے خلاف ڈبلن میں آئریشن پاکستان فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کشمیر ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام سیاسی غیر سیاسی مذہبی تنظیمات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ریلی کا آغاز ڈیل ٹری ہوٹل ڈبلن 4 سے کیا گیا اور انڈین سفارتخانہ پر اس ریلی کا اختتام ہوا ریلی کے شرکاء نے مختلف قسم کے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر مودی اس کی حکومت اور بھارتی فوج کے خلاف اور مظلوم و نہتے کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے۔
اس ریلی کے آرگنائزرز معید حامد، بیرسٹر عمران خورشید، عتیق باجوہ، امتیاز خان، پیر شیراز، زبیر خان اور طاہر عبید اللہ نے مقبوضہ کشمیر کے حق میں 1948 میں اقوام متحدہ نے جو قرار داد پاس کی تھی اس کی کاپی احتجاج کے طور پر بھارتی سفارتخانہ کے ذمہ داران کو دینی چاہی جسے انہوں نے لینے سے انکار کیا جو بھارتیوں کی ہٹ دھرمی کا کھلا ثبوت تھا۔
ریلی کے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی داستان رقم کرکے اس خطے میں سب سے بڑے دہشتگرد ہونے کا ثبوت دیا ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل نکالنا ہو گا اس وقت دنیا بدترین دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عالم انسانیت کو امن کے یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہو کر بھارت کو اس ظلم سے روکنا ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار جن مقررین نے کیا ان میں معید حامد، بیرسٹر عمران خورشید، عتیق باجوہ، منہاج القرآن کے جنرل سیکرٹری رضوان احمد طور، امتیاز خان، طاہر عبد اللہ، عمار علی، زبیر خان شامل تھے۔
جبکہ اس کشمیر ریلی کو کامیاب بنانے اور اس کے انتظامات کیلئے جن خاص شخصیات کا تعاون رہا ان میں مدثر علی، عبد اللہ صغیر، محمد شکیل، اسد بٹ، توفیق خان، عارف گجر، آصف جٹ، رانا سلطان، محمد عباس، آفاق بھٹی، خالد خان، سالس، سید قاسم شاہ، چوہدری حارث، جازب ناگرہ، محمد باقر اور یوسف صاحب شامل تھے۔