لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم نے کپتان کے بغیر ہی ایشیئن چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے ملائیشیاء میں ڈیرے ڈال لئے۔
کپتان محمد عرفان نے برطانوی ویزے کیلئے برطانوی سفارتخانے کو پاسپورٹ جمع کرایا تھا جو تاحال ان کو برطانوی سفارتخانے سے واپس نہیں مل سکا۔
پاسپورٹ کے حصول کے لئے کپتان محمد عرفان نے اسلام آباد میں سفارتخانے کے کئی چکر بھی لگائے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ معاملہ بدھ کو بھی حل نہ ہوا تو متبادل کھلاڑی شامل کیا جائے گا جبکہ کپتان کا انتخاب کرنا ٹیم مینجمنٹ کا کام ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم ایشیئن چیمپئنز ٹرافی میں جمعرات کو ملائیشیاء کیخلاف پہلا میچ کھیلے گی۔