گڑھی خدا بخش (جیوڈیسک) پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید مراد علی شاہ کی گڑھی خدا بخش آمد ۔ سانحہ کارساز کے شہدا کے مزاروں پر فاتحہ خوانی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مخالفین پر برس پڑے۔
عمران خان کی جانب سے پیپلز پارٹی کے مجوزہ لانگ مارچ پر تنقید کے حوالے سے سوال ہوا تو مراد علی شاہ نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔
کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا اور پھر نوکری کی آفر بھی کر دی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے کبھی وزیراعظم کے مائنس ون کی بات نہیں کی۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا پیپلز پارٹی اپنے شہدا کو نہیں بھولے گی اور سانحہ اٹھارہ اکتوبر کے ذمہ داروں تک ضرور پہنچیں گے۔