بلا مقابلہ انتخاب رہنمائوں، کارکنان اور عوام کا پالیسی پر اعتماد کا مظہر ہے۔ عصمت انور محسود

 PML-N

PML-N

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) انٹر پارٹی انتخابات میں بلا مقابلہ کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلا مقابلہ انتخاب مسلم لیگی رہنمائوں، کارکنان اور عوام کو میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی عوامی پالیسی پر اعتماز کا مظہر ہے ان خیالات کا اظہار عصمت انور محسود نے انٹر پارٹی انتخابات میں کامیابی پر شاہ فیصل کالونی کے کارکنان کی جانب سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی جانب سے مٹھا یاں تقسیم کی گئیں۔

عصمت انور محسود نے مزید کہاکہ کامیابی میاں محمد نواز شریف کا مقدر ہے اور رہے گی کرپش کے جھو ٹے الزمات کی زریعے اپنی سیاسی دکان چمکانے والوں کو پہلے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب بھی ناکامی اُن کا مقدر بنے گی انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیں انشا اللہ 2018ء میں پورے ملک میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی۔
جاری کردہ۔میڈیا سیکریٹری