اسلام آباد (پ ر) متحدہ طلباء محاذ کے زیر اہتمام تحریک آزادی کشمیر سیمینار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں سیاسی،مذہبی شخصیات ،صحافی حضرات اورملک بھر کی تمام طلباء تنظیموں کے مرکزی صدور نے خطاب کیا۔سیمینار سے متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی صدر سید رسر فراز نقوی ،آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنویئر میر طاہر مسعود ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء فیصل کریم کنڈی ، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ امین شہید ی ،ا لمحمدیہ اسٹوڈنٹس کے رہنماء محمد حنظلہ اور عدیل احمد اسلامی جمیعت طلباء کے رہنماء محمدعامر ، ضیاء الرحمن کے رہنماء مصطفوی اسٹودنٹس، اے ٹی آئی کے رہنماء بو علی ،حافظ عبدالرحمن جمعیت طلباء عربیہ کے رہنماء ،علامہ امین شہید ی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء فیصل کریم کنڈی ،معروف صحافی امیر عباس نے، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماء حسن بنا نے خطاب کیا۔
متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے کہا کہ ہندو سامراج منظم سازش کے تحت پاکستان کو تنہا کرنے چاہتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اپنی بہتر خارجہ پالیسی سے کشمیرکے مسئلہ کو اجاگر کریں ۔سرفراز نقوی نے کہاپاکستان کی خارجہ پالیسی کو بہتر کرکے دشمن کے ایجنڈا کو ناکام بنانا ہوگا تاکہ کشمیریوں کے مسئلہ کو اجاگر کیا جاسکے ۔پاکستان کی بہتر خارجہ پالیسی کی بدولت کشمیر کے مسئلہ حل ممکن ہے سرفراز نقوی نے کہا ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے مخالف ہیں اس لئے مظلوموں کی آوز بن کر متحدہ طلباء محاذ کے پلیٹ فارم سے کشمیریوں کی آواز کو پہچائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام متحدہے کسی بھی قسم کا انتشار قابل قبول نہیں ہے ۔ااسلامی جمیعت طلباء کے رہنماء محمدعامر کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ کا تکمیل پاکستان کا ایجنڈا ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر میں شامل پہلا مسئلہ ہے جو حل طلب ہے عالمی طاقتوں کی ناکامی کا ثبوت ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا ان کا کہنا تھا برہان وانی کی شہادت نے اس تحریک کو ایک نیا ولولہ دیا۔
تمام پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر اٹھایا جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کشمیر کے حوالے سے حکومت وقت جاندار اور اصولی موقف اپنائے ۔پاکستان کو کشمیر کے مسئلہ کے حل تک سفراتی تعلقات کو ختم کردینا چاہئے ۔مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل کئے بغیر دنیامیں امن ممکن نہیں ہے ۔المحمدیہ اسٹوڈنٹس کے رہنماء محمد حنظلہ نے شرکاء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی پانچویں نسل پاکستان کے ساتھ رشتہ نبھانے میں جدوجہد میں مصروف عمل میںہم کشمیریوں سے یہ عہد کرتے ہیں کہ جہاں آپ کا خون گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گاکشمیری دہشت گرد نہیں فریڈم فائٹر ہیں ۔حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کشمیریوں کو حق آزادی دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔کشمیر کی جدوجہد تکمیل پاکستان کی جدوجہد ہے محمد جنید کا جسدخاکی پا کستان کے پرچم میںلپیٹناکشمیریوں کی پاکستان سے محبت کا اظہار ہے۔
آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنویئر میر طاہر مسعود کا کہنا تھا کہ تمام طلباء تنظیموں کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنا یقینی طور پر اس تحریک میں ایک نئی روح پھونکے گا انہوں نے بتایا کہ میرابھتیجا بھارتی فورسز نے شہید نے کیا اور ایک بھتیجا کو زخمی کیا گیا لیکن ہمیں کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں قربانیوں پر فخر ہے۔کشمیریوں میں کرفیو کی صورتحال ہے لیکن ہمارے حوصلہ بلند ہیں کشمیریوں کی توقع پاکستان کے جوانوں سے ہے کیونکہ کشمیرکی اس تحریک میں بھی یونیورسٹیز کے طلباء کا بنیادی کردار ہے ۔کشمیری حریت رہنماء قربانیاں دے رہیں ۔ مضبوط پاکستا ن کشمیریوں کی آزادی کی ضمانت ہے عہد کرتے ہیں کہ بھارت کے ارادوں کو ہر صورت ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا ہم کشمیری آپ پاکستانیوں سے پر امید ہیں ۔جمعیت طلباء عربیہ کے رہنماء حافظ عبدالرحمن نے کہا کہ موجودہ صدی مسلمانوں کی فتح اور طاغوت کی شکست کا صدی ہے عالم اسلا م کو اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری جیسے بڑے ہدف کے لئے اپنے اختلافات کو بھلانا ہوگا تاکہ کشمیر کے مسئلہ کو حل کیا جاسکے۔
کشمیر کے حل کے لئے تمام مکاتب فکر کو باہمی اتحاد کا مظاہر کرنا ہوگا۔ معروف صحافی امیر عباس کا کہنا تھا کہ شہید وانی نے کشمیر کی تحریک میں ایک نئی روح پھونکی ۔کشمیر کی آزادی کے لئے ہمیں ملٹری مسلز کے ساتھ ساتھ اکنامک مسلز کو بھی مضبوط کرناہوگا تاکہ عالمی ممالک کشمیر کے مسئلہ کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔حسن بنا آل پارٹیز کانفرنس کے رہنماء نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیاکشمیریوں کی جدوجہد پاکستانیوں کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی ہے ۔ ضیاء الرحمن کے رہنماء مصطفوی اسٹودنٹس نے کہا بھارت خود کو سیکولر ملک ہونے کا دعویدار ہیں لیکن مذہبی بنیاد پرظلم و بربریت کابازار گرم کیا ہوا ہے ۔پاکستان کے حکمران بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ دوستیاں نبھانے میں مصروف ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء فصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں کشمیر کے مسئلہ پر سیاست میں مگن ہیں بھارتی میڈیا بھی زہریلہ پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ۔کشمیر کے ایشو پر تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا ہونا ہوگا۔پی پی پی کشمیر کے حوالے ہر قسم کی قربانی اور اسپورٹ کے لئے تیار ہے کشمیر کے ایشو پر سیاست نہیں ہونی چاہئے بلکہ تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کے لئے یکجاہوجائیں اے ٹی آئی کے بو علی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا یونائیٹد نیشن مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش کیوں ہے جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ کشمیر محض کسی زمین کا ٹکڑا حاصل کرنے کا نام نہیں ہے برہان وانی کی شہادت نے ایک نیا ولولہ دیا کشمیر کے مسئلہ کے لئے قومی ،عسکری ،میڈیا ،سیاسی قیادت کو ایک موقف پر یکجا ہونا ہوگا۔کشمیریوں کی آزادی ان کا بنیادی حق ہے کشمیر کا حل کئے بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں ہے ۔کشمیریوں کی عصمت دری کی جارہی ہے اس لئے پاکستان کو سفارتی محاذ پر کردار ادا کرنا ہوگا۔تمام قومی قیادت کشمیر کے مسئلہ پر اکٹھی ہے وزیر اعظم کو چاہئے کہ کشمیریوں کی پشت بانی کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ امین شہید ی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کشمیری جوانوں کے پشتی بان ہیں کشمیر حریت کی سرزمین ہے کشمیریوں جوانوں میں کربلاکا خون دوڑتا ہے ،کشمیر کے مسئلہ کو جان بوجھ کر فراموش کیا گیا تاکہ سامراجی قوتیں اس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔
نااہل قیادت کی وجہ سے کشمیر کاز کو تقویت کی بجائے نقصان پہنچایاجارہا ہے پاکستانی کی کشمیر کے حوالے سے ہماری وہ پالسی نہیں جو ہونی چاہئے اسلامی ممالک میں صرف ایرانی رہنماء آیت اللہ خامنہ کی پالیسی صرف واضح اور اصولی ہے دنیا کے تمام اسلامی و آزادی کی تحریکوں کوکشمیر کے دن کو یوم القدس کی طرح منانا وقت کی اہم ضروت ہے کشمیر ہر مسلمان مظلوم کی آواز ہے ہر ایک کو کشمیر کے مسئلہ کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے ۔مقررین کا کہنا تھا کہ بھارتی ظلم و بربریت سے کبھی بھی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا، کشمیریوں کا بے گناہ خون بھارتی حکومت کو خش و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات ہے، کشمیری مسلمانوں پر طویل عرصے سے ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں، جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں، حالیہ دہشتگردی پر اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیئے اور اسے اپنی قراردادوں پر عمل کراتے ہوئے کشمیریوں کو استصواب رائے کے ذریعے آزادی دلانی چاہیئے۔
رہنمائوں کا کہنا تھاکہ کشمیر کی جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے، بانی پاکستان محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، اقتصادی طور پر بھی پاکستان کی بقا کشمیر کیساتھ وابستہ ہے، عالمی برادری کو اس صورتحال کا نوٹس لے کر کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ منحوس ٹرائی اینگل کشمیر کی آزادی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے، امریکہ اسرائیل اور بھارت کے متعصبانہ رویہ کی وجہ سے کشمیری آزادی کی نعمت سے محروم اور ظلم کا شکار ہیں۔