ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) موضع جنڈو میں سکول کی تعمیر ایک معمہ بن گئی، دو گروپ آمنے سامنے، تصادم کو خدشہ، علاقہ کے نمبردارتاشفین خان نے اپنی مددآپ کے تحت سکول تعمیر کرنے کے لئے بنیادیں کھدوائیں دوسری جانب مذکورہ اراضی پر قابض محبوب نے اپنے بندے لاکر ٹریکٹر کے زریعے زمین ہموار کر دی۔
بیس سال قبل گورنمنٹ پرائمری سکول کے لئے دوکنال اراضی قطبال کی رہائشی خاتون مرحومہ صادق بی بی نے سکول کے لئے وقف کی تھی،دو گروپوں کی آپس کی جاری چپقلش سکول کی تعمیر میں رکاوٹ بن گئی محکمہ تعلیم خاموش،دونوں گروپوں کی جانب سے قانونی کاروائی کے لئے کوششیں جاری،تاشفین خان پولیس سے انصاف نہ ملنے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا، پولیس کے خلاف عدم کاروائی پر بائیس اے کے تحت درخواست سیشن جج ٹیکسلا کی عدالت میں دائر کر دی گئی۔
عدالت نے پولیس کا موقف جاننے کے لئے 24 اکتوبر کو پولیس کا طلب کر لیا،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کی یونین کونسل ٹھٹہ خلیل کے موضع جنڈو میں پرائمری سکول کی تعمیر کا مسلہ سرد جنگ میں سرد جنگ میں تبدیل ہوگیا، ٹیکسلا کچہری میں پریس کانفرنس کے دوران علاقہ کے نمبردار اور آمدہ یو سی ٹھٹہ خلیل کے چئیرمین کے الیکشن میں امیدوار تاشفین خان نے بتایا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت سکول کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں تاکہ علاقہ مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوسکے، جس کے لئے مخیر حضرات سے ایک کروڑ سات لاکھ رقم عطیہ کے طور پر مل چکی ہے ، سکول کی بنیادیں کھودیں جو ہمارے مخالفن کو ناگوار گزریں اور انھوں نے مسلح افراد بلا کر کھودی گئی بنیادوں پر ٹریکٹر چلا کر اسے دوبارہ ہموار کردیا اس دوران ہمارا ایک بندہ راجہ فراز ولد عبدالرحیم بھی غائب کر لیا گیاجس کا تاحال کچھ پتا نہ لگ سکا ، اس ضمن میں پولیس کو متنبہ کیا مگر پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی ،انکا کہنا تھا کہ اس کار خیر اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے کے لئے ملٹی گارڈن کے جی ایم چوہدری عبدالمجید نے سکول کی تعمیر کے لئے خطیر رقم عطیہ کے طور پر دی، جبکہ دیگر مخیر حضرات نے بھی اپنا حصہ ڈالا،انھوں نے الزام لگایا کہ پولیس اثر رسوخ کے حامل افراد سے ملی ہوئی ہے،جبکہ انھیں بزریعہ موبائل فون سنگین نتائج کی دھکمیاں دی جارہی ہیں انھوں نے وفاقی وزیر ادخلہ چوہدری نثار علی خان سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین معاملہ کو نوٹس لیتے ہوئے فلاحی منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے والوںکا محاسبہ کریں اور علاقہ مکینوں کو انکا حق دلایا جائے،اس موقع پر تاشفین خان کے ساتھ موضع جنڈو کی اہم شخصیات اورنگزیب، محمد یونس ،تاج محمد بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038