لاہور : دور حاضرکے عظیم روحانی پیشوا صوفی مسعود احمد صدیقی کی زیر سرپرستی لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ”لنگرحسینی ”کاخصوصی اہتمام جاری وساری ہے، پاکستان کے مختلف شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، رحیم یارخان ،سیالکوٹ، سرگودھا، نارووال، حافظ آباد، چنیوٹ، چشتیاں، لیہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان شریف ،خانیوال، شیخوپورہ، گجرات اورچیچہ وطنی سمیت دیگر اضلاع میں بھی سینکڑوں کی تعداد میں روزانہ محافل ولنگر حسینی کاانعقاد کیاجارہاہے اوریہ سلسلہ اسی طرح ساراسال جاری وساری رہتاہے۔
پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک جن میں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ، کیپ ٹائون ،بھارت میں دہلی، دھندباد، حیدرآباد، پنجاب اوریوپی کے علاقوں میں یہ سلسلہ محرم الحرام کے شروع سے لیکر اب تک جاری وساری ہے۔
اس موقع پر لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کی مرکزی مجلس شوریٰ نے رپورٹس موصول ہونے پر عہدیداران، اراکین وممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جواللہ ورسولۖ کے محبوبوں کومحبوب رکھے اللہ تعالیٰ انہیں محبوب رکھتاہے ،یہی پیارمحبت حقیقی سرمایہ حیات اورروح عبادت ہے،مخلوق خدا سے پیار، محبت اوران کی پریشانیوںکوکم کرنیوالے ہی اللہ ورسولۖ کے محبوب ہیں۔
اس موقع پر ملک وملت کی سلامتی ،ترقی ،خوشحالی اورامن کیلئے خصوصی دعاکی گئی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے تمام انبیاء کرام بالخصوص حضورنبی کریم رو ف الرحیم ۖ آپ ۖ کے والدین طیبین،آپ ۖ کی ازواج مطہرات ،آپ ۖ کے خلفائ،آپۖ کے تمام صحابہ اورتمام سلاسل طریقت کے اولیاء اللہ سے حقیقی اورقلبی پیار ،محبت اوران کاادب واحترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔
میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان فون۔0300-8808076 0321-9424047