گجرات کی خبریں 20/10/2016

Rana saqib Musheaf

Rana saqib Musheaf

گجرات (جی پی آئی) ممتاز صحافی ضیاء سید ، سید فرخ شاہ ، سید حماد اللہ اعظم کی والدہ محترمہ مزدور راہنما پیرزادہ امتیاز سید کی اہلیہ محترمہ ، مرکزی راہنما جماعت اہلحدیث پاکستان سید الطاف الرحمن ، مرکزی راہنما انجمن تاجران سید امجد رضوی کی ہمشیرہ محترمہ ، پاکستان مسلم لیگ ق شعبہ خواتین کی راہنما محترمہ سائرہ امتیاز سید (سابق ممبر ضلعی اسمبلی گجرات) رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں مرحومہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی گائوں کوٹ غلام پاہڑیانوالی تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہائوالدین میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحومہ کی نماز جنازہ محلہ چاہ کھولے میں سید الطاف الرحمن نے پڑھائی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ مرحومہ کی علاقہ کیلئے مذہبی ، سیاسی ، سماجی خدمات قابل تحسین رہی ہیں ان کی وفات سے علاقہ میں سوگواری کی لہر دوڑ گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف ناز نے کہا ہے کہ 28محرم الحرام کو محلہ مسلم آباد رانا مشرف علی ناز کی رہائشگاہ سے قدیمی مجلس عزاء منعقد ہو گی اور شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہو گا انہوںنے کہا کہ مجلس عزاء میں ملک بھر سے آنے والے ممتاز علمائے کرام ، ذاکرین فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کریں گے جس کے بعد جلوس برآمد ہو گا جس میں ملک کی اہم ماتمی سنگتیں شریک ہونگیں جس کے سلسلہ میں میرے ہمراہ سید عرفان عباس کاظمی ، سید گلفام کاظمی اور سید کاظم عباس کاظمی اشتراک کر رہے ہیں اور تمام انتظامات کر رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممتاز مذہبی شخصیت صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کی زیر صدارت صوفی بلڈرز رحمان شہید روڈ پر محفل میلاد النبی ۖ کا انعقاد کیا گیا جو کہ ممتاز کاروباری شخصیت صوفی محمد افضل کی حج سے واپسی کی خوشی میں منعقد ہوئی جس میں ممتاز ثناء خوانِ رسول قاری غلام سرور نقشبندی نے ہدایہ نعت پیش کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران صوبائی ترقیاتی بجٹ سے ضلع گجرات میں 76منصوبہ جات پر 2735ملین روپے خرچ کئے جائیں گے، حکومت پنجاب نے ابتک 1880ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی او نے بتایا کہ صوبائی ترقیاتی بجٹ کے 76منصوبہ جات میں سے پراونشل ہائی وے کے 10منصوبہ جات پر 1009ملین روپے خرچ ہوں گے حکومت نے ابتک 954ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں اور ان منصوبوں پر ابتک 36فیصد کام مکمل کیا جاچکاہے۔ انہوںنے بتایا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 12منصوبہ جات پر فزیکل پراگریس 35فیصد ہے جبکہ ان پر کل اخراجات کا تخمینہ 172ملین روپے ہے اور ابتک 98ملین روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ پراونشل بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے 36منصوبوں پر1138ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے ، حکومت پنجاب نے ابتک 925ملین روپے جاری کر دیے ہیں۔ ڈی سی او نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران ضلعی حکومت کے 20ترقیاتی منصوبہ جات پر 563ملین روپے، لوکل گورنمنٹ کے 3منصوبہ جات پر 39ملین روپے، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک منصوبہ پر 39ملین روپے، محکمہ آبپاشی کے ایک منصوبہ پر 60ملین روپے اور اوقاف ڈیپارٹمنٹ کے ایک منصوبہ پر 17ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ ضلع گجرات میں جولائی اسے ابتک ترقیاتی منصوبہ جات پر فزیکل پراگریس 45فیصد ہے تاہم ترقیاتی محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کام کی رفتار اور ادائیگیوں کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ ان منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور سو فیصد فنڈز کا بروقت استعمال یقینی بنایا جاسکے۔ انہوںنے واضع کیا کہ کام نہ کرنیوالے یا بروقت منصوبہ جات مکمل نہ کرنیوالے ٹھیکیدارو ں کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) حکومت پنجا ب کی ہدایات کے مطابق فن اور کلچر کے فروغ کیلئے ان شعبہ جات سے وابستہ ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے رجسٹریشن کے عمل کی نگرانی کیلئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید وقار نقوی کو فوکل پرسن مقرر کردیا ہے۔ دریں اثنا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید وقار نقوی نے ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے فلم، ٹیلی وژن، سٹیج ، موسیقی،مجسمہ سازی، پینٹنگ، کیلی گرافی، کوریو گرافی، داستان گوئی سمیت دیگر شعبہ جات سے وابستہ فنکاروں سے کہا ہے کہ وہ رجسٹریشن فارم کے حصول کے لئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس نزد روزری چرچ جیل روڈگجرات یابراہ راست موبائل فون نمبر 03349992220 پر رابطہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) درالامان گجرات میں رواں سال کے دوران 595خواتین اور 190بچوں کو تحفظ فراہم کیا گیا، زیادہ تر خواتین اور بچے عدالتوں کے حکم پر سنٹر میں لائے گئے تاہم براہ راست آنیوالی متعدد خواتین اور بچوں کو بھی تحفظ فراہم کیا گیا ، ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے میڈم نینی اور سلینا کی قیادت میںاوسلو شیلٹر ہوم ناروے کی وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ڈی ایم او وقار خان، ڈی او سوشل ویلفیئر امجد کلیر، انچارج صنعت زار چوہدری ارشد و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد میں شامل خواتین نے دارلامان میں مقیم خواتین اور بچوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے تبادلہ خیال کیا۔ اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ مختلف اوقات میں دارالامان لائی جانیوالی ان595 خواتین میں سے 585کو قانونی تقاضے پورے ہونے اور ان خواتین کی رضا مندی کے بعد انکے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا ہے جبکہ190میں سے اس وقت 4بچے دارالامان میں مقیم ہیں اس عرصہ کے دوران صرف ایک غیر ملکی شہریت رکھنے والی خاتون بھی یہاںمقیم رہی ہے ۔ انہوںنے وفد کو بتایا کہ دارالامان میں مقیم خواتین کو میڈیکل اور قانونی امداد بھی فراہم کی جاتی ہے جبکہ ان خواتین کو کپٹروں کی سلائی بھی سکھائی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے گھروں میں واپس جا کر بہتر زندگی گذارنے کے قابل ہو سکیں، سنٹر میں مقیم خواتین کے تحفظ کے لئے 24گھنٹے پولیس سکیورٹی بھی فراہم کی جاتی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ دارالامان میں مقیم خواتین کی واپسی کے لئے رجوع کرنیوالوں سے دیگر قانونی تقاضے پورے کرانے کے ساتھ بیان حلفی بھی لیا جاتا ہے تاکہ گھر میں واپسی پر انکے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔میڈم نینی ، میڈم سلینا اور دیگر ارکان وفد نے دارالامان گجرات میں خواتین کے تحفظ اور انہیں ہنر مند بنانے کے لئے کئے جانیوالی اقدامات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور اس مقصد کیلئے حکومت پنجاب اور ضلعی حکومت کے اقدامات کو زبردست سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی نے مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کے دوران دو عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل، انڈین ساختہ ادویات فروخت کرنے پر ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جبکہ گرانفروشی پر 6دوکانداروں پر 9ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے سی کھاریاں نے ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ کوٹلہ ارب علی خان اور کوٹلہ قاسم خان کا دورہ کیا ، دوران چیکنگ جاوید اقبال اور رضوان نامی شخص بغیر لائسنس یا ڈگری کے پریکٹس کرتے پائے گئے جس پر دونوں کے کلینک سیل کرکے انکے خلاف چالان مجاز عدالت کو بھجوادیے گئے۔ دوران چیکنگ عباس ولد صادق سکنہ گھکڑ سے بھارتی ساختہ ادویات برآمد ہوئیں جس پر ملزم کو گرفتار کروا کر تھانہ ککرالی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ دریں اثنا اے سی کھاریاں نے اشیائے خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر محمد زمان، صفدر، ایاز، ساجد، عادل، فرخ سلیم پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) خادم الولیاء اکرام سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 107علامہ شبیر احمد چشتی نظامی آف ساکہ کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لیے ختم چہلم 24اکتوبر بروز سوموار بوقت صبح 9بجے بمقام ساکہ میں منعقد ہو گی جس میں ممتاز روحانی پیشوا خواجہ خواجگان شہباز چشت حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی کے پوتے حضرت خواجہ محمد نصرالمحمود تونسوی ،سلیمانی محمودی نظامی،فخری سجادہ نشین آستانہ عالیہ تونسہ شریف خصوصی دعا فرمائیں گے جبکہ محفل کی صدارت بھی حضرت خواجہ محمد نصرالمحمود تونسوی ،سلیمانی محمودی نظامی،فخری کریں ، ختم شریف کی محفل میں علمائاکرام اور عظیم ثناء خوان بھی شرکت کریں گے ، دوست احباب کو ختم شریف میں شرکت کی ادعوت دی جاتی ہے کہ اس بابرکت محفل میں شامل ہو کر ثواب دراین حاصل کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ٹی ایم اے گجرات میں کمیشن مافیا چھا گیا ،تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کے بلوں میں سرعام کمیشن وصول کی جارہی ہے ٹی ایم اے گجرات کے آفسارن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ،بتایا جاتا ہے گجرات تی ایم اے میں کمیشن مافیا گروپ نے ٹی ایم اے گجرات کے ٹھیکیداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے ،ٹی ایم اے گجرات میں تعمیراتی کاموں کے بل پاس کروانے کے عوض 17فیصد کمیشن وصول کی جاتی ہے اور نہ ہی ان تعمیراتی کاموں کو چیک کیا جاتا ہے صرف کمیشن لے کر سب اچھے کی رپورٹ بنا دی جاتی ہے ،جبکہ دوسری جانب ٹی ایم اے کے آفسران اپنے دفاتر میں بیٹھ کر بلون پر سائن کرتے ہیں وہ تعمیراتی کاموں کو دیکھنا بھی گوارہ کرتے ،یہ بھی معلوم ہو ا ہے کہ ان ترقیاتی کاموں مین اکھٹی ہونے والی کمیشن کو تمام آفسران میں تقسیم کر لی جاتی ہے اس سلسلہ مین گجرات کے سماجی اور عوامی حلقوں نے ڈی سی او گجرات اور اے ڈی سی گجرات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے