پاکستان زندہ باد

Pakistan

Pakistan

تحریر : یاسر رفیق
ہمارا پاکستان ہم سب کا پاکستان، غریب کا پاکستان ، مزدور کا پاکستان،کسان کا پاکستان،وطن میں بسنے والے ہر شہری کا پاکستان ، سب سے پیارا پاکستان ، عالم اسلام کا قلعہ پاکستان،کشمیر فلسطین کی آزادی کا نعرہ پاکستان،ایمان، اتحاد، تنظیم، جہاد فی سبیل الله کا نعرہ لگانے والوں کا پاکستان،پاکستان ہمارا ہے ہم پاکستانی ہیں اقبال نے پاکستان بنانے کا خواب دیکھا اور قائد نے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ہمیں پاکستانی ہونے کی پہچان دی بطور پاکستانی ہمارا حق بنتا ہے کہ ہم اس پہچان اور شناخت کو برقرار رکھیں لیکن آج وطن عزیز مشکلات میں گھرا ہے۔

وطن کی سلامتی پر باتیں کی جارہی ہیں جس کا جو جی چاہے وہ پاکستان کو بدنام کرنےکی کوششوں میں لگا ہے کیوں ایسا کیوں ہے کیا ہم محب وطن پاکستانی ہونے کا کردار ادا کر رہے ہیں آج جن لوگوں کو اس ملک نے نام دیا مقام دیا ان لوگوں نے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے مردہ باد باد کا نعرہ لگایا یہ سرزمین ہماری دھرتی ماں ہے اور جس نے اس کو مردہ باد کہا اس نے ماں کو گالی دی اور جس نے اس گالی پر کوئی ری ایکشن نہیں دکھایا وہ بھی ملک سے مخلص نہیں۔

ہم مردہ باد کہہ کر کیوں لوگوں کو تقسیم کرنے میں لگے ہیں ہم ایک ہیں ہم نے آپس کی نفرتیں مٹانی ہیں ہم نے سندھی، پنجابی، مہاجر کو چھوڑ کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانا ہو گا۔ آج ہمارا یہ حال ہے کہ ہم اپنے مذہب میں بھی فرقہ واریت پال رہے ہیں مذہب میں فرقہ واریت، مذہب کے نام پر تشدد اور دہشت گردی پر ہم نے زیادہ توجہ دی مخالفین کچھ بھی کر لیں ان کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ پاکستان زندہ باد ہے اور رہے گا۔

Kashmir Protest

Kashmir Protest

ہمسایہ ملک بھارت نے حد درجہ کوشش کی کہ وہ پاکستان کو بدنام کریں اورمردہ باد کا نعرہ لگوائے لیکن ان کی تمام تر کوششیں ناکام ہوئیں اور آج بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جارہے ہیں پاکستانی پرچم لہرایا جارہا ہے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی پاکستان سے حد درجہ محبت ہے اسی محبت کی بناء پر بزرگ راہنماء سید علی گیلانی نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے آج پاکستان کو بےشمار چیلنجز کا سامنا ہے۔

بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اندرونی دشمن بھی ملک دشمن سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں ان حالات میں اس دھرتی کے ہر شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ ملک دشمن عناصر کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کرے ملک دشمن عناصر کو یہاں سے نکال باہر کریں کیونکہ ہماری شناخت پاکستان ہے ہماری پہچان پاکستان ہے اس وطن کا محافظ خدا ہے اور پاکستانی عوام ہیں۔

پاکستان انشاءاللہ قیامت تک زندہ باد رہے گا، مردہ باد کہنے والے مردہ ہوجائیں گے، نیست و نابود ہوجائیں گے پاکستان ہم سب کا پاکستان،پاکستان زندہ باد۔

Yasir Rafique

Yasir Rafique

تحریر : یاسر رفیق