کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے کچھ حلقوں کی جانب سے قائم کیے گئے اس تاثر کی نفی کی ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اعلیٰ معیار کے پٹرول کی درآمد کے فیصلے اور تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اس پر عملدرآمد سے آئندہ دنوں میں ملک میں پٹرول کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔
پی ایس او نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کمپنی کے پاس پہلے ہی پٹرول وافر مقدار میں موجود ہے اور ملک بھر کے کسی بھی پی ایس او پٹرول پمپ پر ایندھن کی قلت کا امکان نہیں ہے۔