حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق فن اور ثقافت کے فروغ کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق فن اور ثقافت کے فروغ کیلئے ان شعبہ جات سے وابستہ ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب نے رجسٹریشن کے عمل کی نگرانی کیلئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پون سنگھ اروڑا کو فوکل پرسن مقرر کردیا ہے۔

دریں اثنا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پون سنگھ اروڑا نے ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے فلم، ٹیلی وڑن، سٹیج ، موسیقی،مجسمہ سازی، پینٹنگ، کیلی گرافی، کوریو گرافی، داستان گوئی وغیرہ اور ان جیسے دیگر شعبہ جات سے وابستہ فنکاروں سے کہا ہے کہ وہ رجسٹریشن فارم کے حصول کے لئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس نزر تھانہ اینٹی کرپشن، پہلوی روڈ شیخوپورہ یا فون نمبر 9200274 056 پر رابطہ کریں۔ رجسٹریشن کا عمل 25 اکتوبر 2016 تک جاری رہے گا۔

تمام آرٹسٹ حضرات حکومتی اطلاع کے مطابق ترتیب دی جانے والی فہرستوں میں اپنا اندراج یقینی بنائیں تا کہ آئندہ آنے والی سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔