لاہور (پ ر) آئی ایس او پاکستان کی مجلس عاملہ کا تین روزہ پہلا اجلاس لاہور کے مقام قومی مرکز شا جمال میں جاری ہے اجلاس میں نئی مرکزی کابینہ اور سہہ ماہی پروگرام کی منظوری لی جائے گی اجلاس میں ملک بھر کی تمام ڈویژن سے اراکین عاملہ شریک ہیں۔
مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید سرفراز نقوی نے لاہور میں مجلس عاملہ کے سال رواں کے پہلے اجلاس کے خطبہ استقبالیہ میں اراکین عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کے حالات دنیا کے حالت کو بدل رہے ہیںجن سے مستقبل میں عالمی طاقتوں میں تبدیلی کا اشارہ ملتا ہے۔
کیونکہ آنے والی صدی اسلام کی صدی ہوگی مرکزی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں آنے والی تبدیلیاں حقیقی اسلامی کو مضبوط کر رہی ہیں اسلا م کے حقیقی چہرہ کو دنیا میں روشناس کرنے میں رہبر معظم کا کردار واضح ہے ۔پاکستان میں حقیقی تبدیلی کے کارفرما آئی ایس او کے کارکنان ہیں۔
یہی وہ جوان ہیں جنہوں نے پاکستان میں استعمار دشمنی کو زندہ رکھا ہوا ہے ۔ ۔یاد رہے کہ مرکزی مجلس عاملہ آئی ایس او پاکستان کا اعلی اختیاراتی ادارہ ہے جس کے سال میں چار اجلاس منعقد ہوتے ہیں۔ مرکزی کابینہ کے تمام اراکین سمیت ہر ڈویژن سے دو نمائندگان اس مجلس کے رکن ہوتے ہیں اور تنظیم کے اعلی سطحی فیصلہ جات اور پالیسیاں یہاں پر ترتیب پاتی ہیں۔