بدین (عمران عباس) گاؤں گاؤں شہر شہر، بس اسٹاپس پر پولیو کے قطرے پلائے جائیں کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نا جائے، اس کام میں غفلت برتنے والے کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی، اے ڈی سی ون علی نواز بھوت۔۔
بدین کے دربار ھال میں 24 اکتومبر سے لیکر 27 اکتومبر تک ہونے والی پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون بدین ڈاکٹر علی نواز بھوت نے کی، اجلاس میں ضلع بھر کی پانچوں تحاصیل کے اسسٹنٹ کمشنر اور پٹواریوں کو سختی سے ھدایات جاری کی گئی کہ وہ شہر شہر ، گاؤں گاؤں اور بل خصوص بس اسٹاپوں پر پولیو ٹیمیں روانا کریں تاکہ کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے رہ نا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر حیدرآباد نے سختی سے ھدایات جاری کی ہیں کہ سب ذمہ دار افسران پولیو ٹیموں کے ہمرا ہ موجود ہوں اور کوئی بھی واقعہ پیش آنے پر ھیڈ کواٹر کو انفارم کریں۔
انہوں نے سب کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران لاپرواہی برتنے والے کو معاف نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی۔