بدین (عمران عباس) سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے سول جج کے ہمراہ کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر پہ چھاپہ مار کر سینئر کلرک کو رشوت کے پیسوں سمیت گرفتار کر لیا۔
اینٹی کرپشن پولیس کے سرکل آفیسر اسد علی کورائی کے مطابق یوسف راجو نامی شخص نے انہیں درخواست دی تھی کہ کوآپریٹو سوسائٹی کا کلرک محمد بخش سیال ان سے کام کے بدلے رشوت وصول کی ہےجس پہ کارروائی کرتے ہوئے سول جج علی شیر چانڈیو کی نگرانی میں چھاپہ مارکر ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لئے جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
ملزم پر درج ایف آئی آر میں دفعہ 161-34پی پی سی سمیت اینٹی کرپشن ایک 1947 کی دفعہ 2/5 بھی شامل کی گئی ہیں۔